۲۵ الماریاں اور شیلف جنہیں مزید سامان رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Cobertura Piratininga 2015, Catharina Quadros Arquitetura e Interiores Catharina Quadros Arquitetura e Interiores Vestidores de estilo moderno
Loading admin actions …

کیا آپ کا دل بھی بے ترتیب کپڑوں سے بھری الماری دکھ کر ڈوب جاتا ہے؟ ہمیشہ ایک بڑی الماری ہی حل نہیں ہوتی بلکہ آپ کو اپنے فرنیچر کو درست انداز میں ترتیب دینا ہوگا۔ مگر آپ شاید اس قسم کے منصوبے پر آنے والی لاگت سے پریشان ہیں۔ آپ کو بڑھئی کو بلانا ہو گا، سامان خریدنا ہو گا وغیرہ۔ ارے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ الماریوں کی ایسی بہت سی تجاویز ہیں جو آپ گھر پر خود کر سکتے ہیں۔ ان منصوبوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان پر زیادہ خرچہ نہیں آتا۔ آپ عام پائپ وغیرہ استعمال کر سکتے ہی، سیکنڈ ہینڈ فرنیچر خرید سکتے ہیں یا ایک کھلی دیوار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ ہیں وہ ۲۵ آئیڈیاز جو آپ کو خود الماری بنانے میں مدد دیں گے۔

۱۔ لکڑی کے تختے استعمال کریں

کپڑے اور دوسرے لوازمات رکھنے کے لیے جگہ بنانے کے لیے  آپ کو بس ایک دو پائپ اور کچھ لکڑی کے تختوں کی ضرورت ہوگی۔ آپ تختوں سے شیلف بنا سکتے ہیں اور پائپ کو کپڑے لٹکانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ آسان!

۲۔ پائپ لٹکائیں

کپڑے لٹکانے کی جگہ بنانے کے لیے ایک عام پائپ لے کر اسے رنگین رسی کی مدد سے چھت سے لٹکا دیں۔ کوئی بھی خالی دیوار چنیں اور آپ سویٹر اور جیکٹیں لٹکانے کے لیے بہترین جگہ بنا لیں گے۔

۳۔ پرانے شیلف کو نیا کریں

آپ کو لکڑی کے سامان کی سیل میں بہت سے خزانے ملیں گے۔ اگر آپ یہ کر سکیں تو ایک پرانی الماری لے کر اسے صاف کر کے اور اس پر نیا رنگ کر کے اسے کپڑے رکھنے کی فالتو جگہ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

۴۔ شیلف اور درازوں کا اضافہ کریں

کپڑے لٹکانے کے علاوہ تہہ شدہ کپڑےلٹکانے کے لیے اپنی الماری کے اوپر تین شیلف لگائیں۔ یہاں آپ تہہ شدہ کپڑیں رکھ سکیں گے اور کپڑے لٹکانے کے لیے بھی فالتو جگہ بچ جائے گی۔

۵۔ ایک کونے میں شیلف لگائیں

اگر آپ کے پاس جگہ ہے تو ایک دیوار پر شیلف لگائیں اور دوسری کو کپڑے لٹکانے کے لیے استعمال کریں۔ آپ کے پاس کپڑے رکھنے کی صاف ستھری جگہ بن جائے گی۔

۶۔ لکڑی کے ڈنڈے ترتیب دیں

کپڑے لٹکانے کے لیے لکڑی کے لمبے لمبے ڈنڈے لگا کر ایک صاف ستھری الماری بنائیں۔ آپ اسے ہینڈ بیگ لٹکانے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

۷۔ ایک کاؤنٹر لگائیں

کیا آپ کر اپنے کچن کا کاؤنٹر بہت پسند ہے؟ آپ اس تجویز کو سامان رکھنے کی جگہ کے طور پر بھی استعمال کو سکتے ہیں۔ درازوں والا کاؤنٹر لیں تا کہ آپ اس میں کپڑے اور دوسرا سامان رکھ سکیں۔

۸۔ شیلفوں سے بھری الماری بنائیں

بہت سے شیلف لگانے سے آپ کے پاس کپڑے رکھنے کی بہت سی جگہ بن جائے گی۔ جو سامان آپ الگ رکھنا چاہیں اس کے لیے درازیں لگائیں۔

۹۔ ڈبے لگائیں

الماری کی جگہ میں اضافہ کرنے کے لیے اس میں ڈبوں کا اضافہ کریں۔ آپ اس میں اپنا سامان یا دوسرے موسم کے کپڑے رکھ سکتے ہیں۔

۱۰۔ ایک ٹرے لگائیں

TÜ90, Studio DLF Studio DLF Pasillos, vestíbulos y escaleras de estilo moderno

اگر آپ کی الماری میں کوئی ہموار سطح ہے تو اس میں سامان رکھنے کے لیے ٹرے لگائیں۔ اس طرح آپ کی ضرورت کی ہر چیز آپ کے سامنے رہے گی۔

۱۱۔ سب سامان رکھنے کا چھوٹا سا شیلف بنائیں

جب آپ کے پاس سامان رکھنے کی زیادہ چگہ نہ ہو تو یہ شیلف بہت کارآمد ہوتے ہیں۔ انہیں تولیے اور بیڈ شیٹیں وغیرہ رکھنے کے لیے تعمیر کریں۔ یہ چھوٹی چھوٹی سامان رکھنے کی جگہوں سے قائہ اٹھانے کی اچھی ترکیب ہے۔

۱۲۔ بستوں کے لیے ہک لگائیں

بستے بہت سی جگہ گھیر لیتے ہیں۔ الماری میں ہک لگا کر ان کے لیے جگہ بنائیں۔ آپ انہیں لٹکا کر صاف ستھرا کمرا حاصل کر سکتے ہیں۔

۱۳۔ سامان رکھنے کے لیے جوتوں کے ڈبے استعمال کریں

جوتوں کو الماری کے نچلے حصے میں ٹھونسنے کے بجائے جوتوں کے ڈبے استعمال کریں۔ اس سے جوتے ٹھیک بھی رہیں گے۔ آپ جوتوں کے ڈبے ٹائیاں اور جرابیں وغیرہ رکھنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

۱۴۔ بیڈ شیٹیں رکھنے کے لیے جوتوں کے ڈبے استعمال کریں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی الماری میں کپڑے رکھنے کی زیادہ جگہ ہو تو آپ کو باقی سامان جیسا کہ بیڈ شیٹیں وغیرہ رکھنے کے لیے جوتوں کے ڈبے استعمال کرنے چاہئیں۔

۱۵۔ شاور کے پردے کے ہک کو سکارف لٹکانے کے لیے استعمال کریں

سکارف زیادہ جگہ تو نہیں لیتے وگر آپ کے تاس جتنے زیادہ سکارف ہوں انہیں ترتیب سے رکھنا اتنا ہی بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔ایک آسان حل الماری میں ایک ہینگر پر شاور کے پردے کے ہک لگا کر ان پر سکارف لپیٹنا ہے۔ اس سے سب سکارف آپ کی دسترس میں رہیں گے اور ان پر شکنیں بھی نہیں آئیں گی۔

۱۶۔ زنجیروں کی مدد سے کپڑے لٹکانے کی جگہ دگنی کریں

اگر آپ کی الماری بہت ہی چھوٹی ہے تو آپ سادہ لوہے کی زنجیروں سے کپڑے لٹکانے کی جگہ بنا سکتے ہیں۔ اپنے ہینگر پر ایک دو انچ لمبی زنجیر لگائیں اور آپ کر مزید ہینگر لٹکانے کے لیے جگہ مل جائے گی۔

۱۷۔ چوڑائی میں بنے ہینگر تنصیب کریں

اپنی الماری میں چوڑائی میں بنے ہینگر  لگا کر آپ مختلف سامال الگ الگ رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ الماری کو بےترتیب کیے بغیر جگہ کا اچھا استعمال کر سکیں گے۔

۱۸۔ صنعتی الماری حاصل کریں

کمرے کے ایک کونے میں ایک صنعتی الماری لگائیں۔ یہ چھوٹی مگر منظم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کی وجہ سے آپ کا کمرہ بھی اچھا لگے گا۔

آپ اپنی پسند کی وضع کے لیے کسی ڈیزائنر کی خدوات حاصل کر سکتے ہیں۔

۱۹۔ ٹائیوں کے لیے ایک دراز بنائیں

سکارف کی طرح ٹائیاں بھی بہت جگہ گھیر لیتی ہیں جب وہ آپ کے پاس وافر مقدار میں موجود ہوں۔ اپنی الماریوں میں خاص طور پر ٹائیوں کے لیے ایک دراز لگوانا ایک اچھی تجویز ہے۔ آپ انہیں شکنوں سے بچا کر ترتیب سے رکھ سکتے ہیں۔

۲۰۔ دیوار سے ٹوکریاں لٹکائیں

homify Vestidores de estilo escandinavo

اگر آپ کی الماری میں لوازمات رکھنے کی جگہ نہیں رہی تو سکارف اور تولیے وغیرہ رکھنے کے لیے اس کس نزدیک ٹوکریاں لٹکائیں۔ یہ ان چیزوں کے لیے بہترین ہیں جن پر شکنیں نہیں پڑتیں اور الماری میں کپڑے رکھنے کی جگہ بچ جاتی ہے۔

۲۱۔ دستے لگائیں

Armario vestidor homify Vestidores de estilo moderno

بستے، سکارف اور کپڑے تک لٹکانے کے لیے اپنی دیواروں میں دو دروازہ کھولنے والے دستے لگائیں۔ آپ ان پر ہینگر بھی لگا سکتے ہیں، اس طرح الماری میں قیمتی کپڑوں کے لیے زیادہ جگہ بچ جائے گی۔

۲۲۔ شیلف کے نیچے ہک لگائیں

آپ شیلف کے نیچے ہک لگا کر کوٹ اور جیکٹیں لٹکانے کے لیے بہترین جگہ بنا سکتے ہیں۔ آپ یہاں لوازمات کے لیے ٹوکریاں لٹکا کر الماری میں جگہ بھی خالی کر سکتے ہیں۔

۲۳۔ بید سے بنی ٹوکریاں لٹکائیں

اگر آپ کی الماری میں شیلف کی جگہ کم ہے تو بید سے بنی ٹوکریاں آپ کو سامان رکھنے کی مزید جگہ دیں گی۔ آپ ان میں تولیے، بیڈ شیٹیں اور دوسرا سامان رکھ سکتے ہیں۔ اور مزے کی بات یہ کہ یہ دیکھنے میں بھی اچھی لگتی ہیں۔

۲۴۔ پرانے دروازوں کو مڑ جانے والوں سے تبدیل کریں

اگر آپ کی الماری چھوٹی ہے تو اس تک رسائی آسان ہونی چاہیے۔ مڑنے والے دروازے ایک بہترین تجویز ہیں کیوں کہ ان کی مدد سے آپ کمرے کی جگہ میں کمی لائے بغیر اپنی الماری میں جھانک سکتے ہیں۔

۲۵۔ جوتوں اور بستوں کے لیے شیلف رکھیں

homify Salas modernas

اپنی الماری میں جوتوں اور بستوں کے لیے مختص حصے بنائیں۔ ڈبون جیسے سوراخوں میں آپ بیگ رکھ سکتے ہیں اور جوتے شیلف میں سما سکتے ہیں۔

جیسا کہ آپ نے دیکھا، ان آسان تجاویز پر عمل کرنے سے آپ کی الماری صاف اور منظم ہو جائے گی۔ اب آپ کے کپڑے اور سامان آپ کی الماری سے باہر سرک کر آپ کے کمرے کو تباہ حالی کا نمونہ نہیں بنائے گا۔ 

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: چھوٹے گھروں کے لیے ۷ بہترین الماریاں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista