پرانے طرز پر بنے ہوۓ ایک گھر کی خوبصورت تعمیر نو

Hamna – Homify Hamna – Homify
A residence in Yong An Park, JIA Studios LLP JIA Studios LLP
Loading admin actions …

آج کے ہومی فائی کی اس آئیڈیا بک میں ہم آپ کو ایک ایسے گھر کی سیر کرانے لگے ہیں جس کے پہلے اور بعد کے حالات دیکھ کر آپ یقینا بہت حیران ہوں گے۔ یہ گھر اسی کی دھائیوں میں تیار ہوا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں ضرورت کے مطابق تھوڑی بہت تبدیلیاں لائی جاتی رہی تھیں لیکن پھر بھی کب تک اس طرح سے چلتا رہتا۔ بلا شبہ یہ گھر اپنے وقت میں بہت اچھا رہا ہو گا لیکن زمانے سے مطابقت رکھنے کے لیے اس کی تعمیر نو بہت ضروری ہو گئی تھی۔ اسی سلسلے میں ہمارے ماہرین نے اس پرانے طرز کے بنے گھر میں تبدیلیاں لا کر اس کو ایسا جدید انداز دے دیا ہے کہ اب یہ بلا شبہ ستائش کے قابل ہے۔ آپ بھی یقینا اس گھر کو دیکھ کر متاثر ہوۓ بنا نہ رہ سکیں گے۔ 

چلیں پھر اب آپ بھی ہمارے ماہرین کی اس کاوش کو دیکھیں اور اپنے گھرکے بارے میں سوچیں کے اسے بھی اسی قسم کی کسی تبدیلی کی تو ضرورت نہیں۔ 

پہلے: قدیم انداز کی بیٹھک

اس جگہ کو دیکھ کر کیا آپ کے ذہن میں بھی یہ خیال نہیں آ رہا کہ یہاں بہت سی جگہ ضائع ہو رہی ہے۔ اتنی کھلی جگہ کا بہت اچھی طرح سے استعمال کیا جا سکتا تھا لیکن اس وقت یہ جگہ بالکل بے مصرف لگ رہی ہے۔

بعد: کیا یہ واقعی وہی بیٹھک ہے؟

دیکھیں ہمارے ماہرین نے اس جگہ کا نقشہ کس طرح سے مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ اب یہ پوری جگہ کہیں سے بھی اس پرانے انداز کی نہیں لگ رہی جس طرح کی یہ پہلے دکھائی دے رہی تھی۔ دیوار پہ لگی سفید لکڑی کے پینل ہوں یا پھر پارٹیشن کے لیے گہرے رنگ کی لکڑی کا استعمال، یہ پوری جگہ اب ایک نہایت خوابناک تاثر پیش کر رہی ہے۔ اس جگہ دیکھیں گہرے اور ہلکے رنگوں کو کس خوبصورتی سے ملا کر اس پوری جگہ کی دلکشی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسرا رخ

اسی بیٹھک کو دوسرے رخ سے بھی دیکھیں کہ ادھر کتنی خوبصورت انداز کی میز بنائی ہوئی ہے جو کہ دکھنے میں تو ہے ہی حسین اور اپنا کام بھی پوری طرح سرانجام دینے کے قابل ہے۔

پہلے: دیوان خانہ اور کھانے کی جگہ

پہلے یہ ہال نما جگہ بالکل خالی چھوڑ دی گئی تھی اور ادھر کھانے کی جگہ بنانےکا کسی کو خیال نہیں آیا تھا، جب ہمارے ماہرین نے اس جگہ کو تبدیل کرنے کا بیڑا اٹھایا تو انہوں نے کسی بھی جگہ کو خالی نہ رہنے دیا بلکہ اس بے کار بنی جگہ کو خوبصورت انداز کے دیوان خانے اور کھانے کی جگہ میں تبدیل کر دیا۔

بعد: خوبصورت اور شاہانہ

دیکھیں مانتے ہیں نا کہ ہمارے ماہرین اپنے پیشے میں کس قدر قابل ہیں کہ وہ کسی بھی جگہ کو مکمل طور پر تبدیل کر کے اسے خوبصورت بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس چکور انداز کے کمرے میں خوبصورت انداز لانے کے لیے گول میز استعمال کی گئی ہے جب کہ صوفوں کی سیٹنگ L کے انداز میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس کمرے کی ایک اور نہایت خوبصورت چیز فانوس ہے جس کی خوبصورتی دیکھ کر کوئی بھی متاثر ہوۓ بغیر نہیں رہ سکتا۔

پہلے: عام سا غسل خانہ

پہلے یہ غسل خانہ بہت عام سے انداز کا بنا ہوا تھا اور اس میں کوئی بھی ایسی چیز نہ تھی جسے دیکھ کر آپ کی توجہ اس کی طرف جاۓ۔ چھوٹی سی جگہ پہ مشتمل یہ غسل خانہ واقی آرائش کے ذریعے خوبصورت بنانا تھوڑا مشکل کام تھا لیکن پھر بھی ہم اب آپ کو دکھانے لگے ہیں کہ اگر آپ کے پاس ٹیلنٹ موجود ہو تو کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔

بعد: زبردست تبدیلی کے بعد غسل خانہ

آپ خود ہی دیکھ لیں کہ یہ وہی جگہ ہے لیکن اب یہ کتنی شاندار اور توجہ کھینچنے والی لگ رہی ہے۔ اس پوری جگہ کو دیکھ کر ایک ہی لفظ ذہن میں آ رہا ہے، زبردست اور جدید۔ شیشوں کے نیچے لگی لائٹس اور جدید انداز کا سنک اس غسل خانے کو مزید دلکش بنا رہا ہے۔ 

پہلے: پھیلا بکھرا اور تنگ باورچی خانہ

اس باورچی خانے کو دیکھ کر ایک ہی بات ذہن میں آ رہی ہے کہ آپ اس کو جتنا بھی سمیٹ لیں یہ پھر بھی پھیلا ہوا ہی لگے گا۔ پرانے انداز پر تعمیر ہوا یہ باورچی خانہ بہت ہی بورنگ سا لگ رہا ہے اور اس کے فرش کو تو دیکھ کر بہت ہی عجیب محسوس ہو رہا ہے۔ اس باورچی خانے کو دیکھ کر ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اسے تبدیلی کی واقعی اشد ضرورت تھی۔

بعد: کسی بھی باورچی کا خواب

دیکھیں ہمیں یقین ہے کہ اس جگہ پہ ہر کسی کو زیادہ وقت گزارنے کا دل کرے گا اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ زیادہ تر خواتین اپنے دن کا بیشتر وقت باورچی خانے میں ہی گزارتی ہیں تو پھر یہ باورچی خانہ اس بات پر پورا اترتا ہوا نظر آ رہا ہے نا۔ اس خوبصورت اور جدید باورچی خانے میں ضرورت کی ہر چیز موجود ہے اور چيزیں رکھنے کے لیے بڑے بڑے کیبنٹ بھی موجود ہیں۔

یہ جگہ واقعی اتنی خوبصورت ہے کہ ادھر کھانا پکانے میں مزہ ہی آ جاۓ گا۔

گھر میں تبدیلی لانے کے آسان اور سستے مشورے دیکھیں.

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista