دیوان خانے کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے ۵ شاندار آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Decora Lider Salvador - Living urbano, Lider Interiores Lider Interiores Salas modernas
Loading admin actions …

دیوان خانہ کسی بھی گھر کا ایک اہم اور سب سے زیادہ قدر کیا جانے والا کمرہ ہوتا ہے۔ اور کیوں نہ ہو، آخر اس کمرے میں خاتوں خانہ کی صلاحیتوں اور سگھڑ پن کی عکاسی ہوتی ہے۔ ویسے اس کمرے کو جتنی اہمیت حاصل ہے اس لحاظ سے اس کی سجاوٹ اور بحالی اتنی مشکل بھی نہیں جتنا کہ آپ سمجھتے ہیں! لیکن ہاں اس کمرے کی ڈیزائن کے وقت اس بات کا دھیان رکھنا بہت اہم ہوتا ہے کہ کیا یہ کمرہ اپنا مقصد پورا کرنے میں کامیاب ہوا ہے کہ نہیں، اور اس بات کا اندازہ آپ اس طرح لگا سکتے ہیں کہ کسی بھی مہمان کے آنے پر انکے مزاج میں کس طرح کی تبدیلی نمایاں نظر آتی ہے۔ اور اگر آپ کے دیوان خانے میں موجود مہمان خوش گوار مزاج میں نظر آ رہے ہیں تو سمجھ جائیں کہ آپ کے دیوان خانے کا مقصد پورا ہوگیا لیکن اسی کے بر خلاف اگر آپ کے مہمان بے چین یا بے آرام نظر آرہے ہیں تو سمجھ جائیں اب وہ وقت آ گیا ہے کہ جب آپ اپنے دیوان خانے ہر توجہ دیں۔ اسی معاملے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے آج ہم آپ کے سامنے ۵ آئیڈیاز لے لر حاضر ہوئے ہیں، تو آئیں دیکھیں اور جانیں!

۱۔ خوبصورت پودوں کا استعمال

سب سے پہلا اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے دیوان خانے کو اس طرح تیار کریں کہ آپ کے پاس ایک پودے کو رکھنے کی جگہ مل جائے۔ اس پودے کو اپنے دیوان خانے کا حصہ بنانا ایک بہت اچھا انتخاب ہوگا اور اس سے آپ کا کمرہ تازگی سے بھرپور نمایاں طور پر نظر آئیگا اور مہمانوں کی موجودگی میں یہ تازگی اور مثبت احساس ان میں بھی منتقل ہوجائیگا۔

۲۔ رنگین کشنز کا انتخاب

رنگوں کا کسی بھی جگہ کے ماحول اور کسی بھی انسان کے مزاج پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے جیسے رنگین کشنز کا دیوان خانے میں شامل کرنا مطلب خوشگوار ماحول کو اپنے دیوان خانے میں مدعو کرنا ہے۔ اس کے علاوہ رنگین وضع کسی بھی جگہ کو ایک دوستانہ ماحول دینے میں بہت کامیاب ثابت ہوتی ہے جو نہ صرف بڑوں کے مزاج پر گہرا اثر کرتی ہے بلکہ بچوں کو بھی دلچسپ جگہ کا احساس دینے میں کامیاب ثابت ہوتی ہے۔

۳۔ پیاری اور تازگی بھری خوشبو کا استعمال

اگر کسی جگہ پر رنگوں کے ساتھ ساتھ ایک جانی پہچانی اور دل کو لبھانے والی خوشبو موجود ہو تو اس جگہ پر ایک اپنائیت سی پیدا ہوجاتی ہے جو وہاں بیٹھنے اور وقت گزارنے والے شخص کو اپنی کشش میں گھیر لیتی ہے اور اس کا وقت بہتر نہیں بلکہ بہترین گزرتا ہے۔ اس خوشبو سے کمرے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود لوگوں میں بھی تازگی بھر جاتی ہے جو انکی دن بھر کی تھکان یا بری باتوں کو بھلا دینے میں انکی بخوبی مدد کرتے ہیں۔

۴۔ صوفوں کی ترتیب

کسی بھی فرنیچر کی ترتیب اس جگہ کا مقصد اور گھر بنانے والے معمار کی سوچ کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ جیسے اگر دیوان خانے کی بات کی جائے تو اس میں صوفوں کی ترتیب سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔ اگر صوفے آمنے سامنے رکھے جائیں تو ایک تکلفی ماحول پیدا ہوجاتا ہے لیکن اگر یہی صوفے ایک دوسرے کے برابر میں رکھ دیا جائے تو اس طرز کا دیوان خانہ دوستانہ ماحول فراہم کرنے میں بہت کار آمد ثابت ہوتا ہے۔

۵۔ ہلکے، ہم آہنگ رنگوں کا انتخاب

سب چیزوں کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کے بعد اس بات کو بھولنا بالکل مناسب نہیں ہوگا کہ کمرے کی دیواروں اور فرش کا رنگ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جیسے گہرے رنگوں کا اپنا اثر ہوتا ہے اور ہلکے رنگوں کا اپنا۔ لیکن دیوان خانے میں دوستانہ ماحول کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہلکے، ہم آہنگ رنگوں کا انتخاب زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔ اسی طرح فرش اور پردوں کا رنگ بھی بہت نمایاں کردار ادا کرتا ہے اور فرنیزر کی اہمیت کا اندازہ اب تک تو ہم سب ہی کو ہوچکا ہوگا!

کیا دیوان خانے کے بارے میں آئیڈیاز جاننا چاہتے ہیں؟ تو پڑھیں: مضافاتی دیوان خانوں کے ۵ دلکش ڈیزائن

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista