ایک سٹورکی کچن میں حیرت انگیز تبدیلی

Resham Ejaz Resham Ejaz
Verbouwing van stal tot woonkeuken, Joolsdesign Joolsdesign Cocinas de estilo rural
Loading admin actions …

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہومی فائی پر موجود پیشہ ور مشکل منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرنے میں ماہر ہیں۔ یہ بنا کسی دقت کے گاہک کی تمام ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور جگہ کی خوبصورتی میں بھی کئی گنا اضافہ کر دیتے ہیں۔ ان منصوبوں میں بھی سب سے مکلا منصوبے وہ ہوتے ہیں جس میں کسی جگہ کی تجدید نو درکار ہو۔  پیشہ وران کو اس جگہ کے حدود اربعہ اور تعمیر پر سمجھوتہ کرتے ہوئے گاہک کی ضروریات کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ عام طور پر ایسی جگہیں پرانی اور بوسیدہ ہوتی ہیں جن میں کافی عرصے سے کسی نے قدم بھی نہ رکھا ہو اور کاریگر جدید تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں حسن اور فعالیت کے نمونے میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ 

ایسا ہی ایک مشکل منصوبہ ہم آج آپ کے سامنے پیش کرنے جا رہے ہیں جس میں کاریگروں نے ایک عام سے خستہ حال سٹور کو ایک دلکش ڈائننگ روماور کچن میں بدل دیا۔

پہلے اور بعد میں

پہلے یہ جگہ بڑی ہونے کے باوجود رہائش کے لا‏ئق نہ تھی۔ کھڑکیاں نہ ہونے کے باعث قدرتی روشنی اندر نہ آ پاتی تھی۔ گاہک چاہتے تھے کہ پہلے سے موجودسیڑھی کی جگہ پکی سیڑھی لگا دی جائے۔ وہ ایک بڑا کچن اور داخلی راہ داری بھی چاہتے تھے، اس کے علاوہ ضروری تھا کہ اس جگہ کا تھیم باقی گھر کے دیہی تھیم سے مطابقت رکھتا ہو۔

صورت ہی بدل گئی

اس جگہ کے ایک دم مختلف لگنے کا اصل رازاس میں بنائی جانے والی بڑےبڑے کھڑکیاں اور ان سے آتی ٹھنڈی سفید روشنی ہے۔ دونوں اطراف میں یہ دروازے بنائے گئے تا کہ اسے صحن سے جوڑا جا سکے اور صحن کی رونق اندر تک آ جائے۔ تصویر میں آپ ایک طرف کچن اور دوسری طرف کھانے کا حصہ دیکھ سکتے ہیں جو ایک دوسرے کم مکمل کرتے محسوس ہوتے ہیں۔ جگہ کے اندر گملوں اور سبز پودوں کی فراوانی کسی کو بھی تازہ دم کر دینے کے لیے کافی ہے۔

روشن اور دیدہ زیب

گھر کے دیہی تھیم کو قا‏ئم رکھتے ہوئےیہاں لکڑی کی میز اور چمڑے سے بنی خوبصورت کرسیاں بچھائی گئی ہیں۔ فرش پر بچھا قالین بھی کمرے کے دیہی عنصر کو نمایاں کرتا ہے۔  لمبے پردے کمرے کو مزید اونچا دکھاتے ہیں۔ چھت سے لٹکتی چمکدار روشنیاں جدید ہیں اور کمرے کے دیہی انداز میں ایک حسین امتزاج کا کام دے رہی ہیں۔

جدید سہولیات سے بھرپور

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سیڑھیاں اوپر نیچے آنے کے لیے آسان بنا دی گئی ہیں۔بڑے سے کچن کو کاؤنٹر کے ذریعے ڈائننگ سے علیحدہ کیا گیا ہے۔ اس سفید و سرمئی کاؤنٹر میں لکڑی کی بڑی بڑی درازیں ہیں جن کی موجودگی میں کچن کا سامان سمیٹنے کا مسئلہ کبھی پیدا نہیں ہو گا۔  کاؤنٹر کے اوپری حصے کی طرح فرش بھی سیمنٹ کا بنا ہے جو دیہی انداز کا خاصہ ہے۔

چھوٹی مگر اہم تفصیلات

گھر کے اس چھوٹے سے حصے میں بھی ہر قسم کی ضروریات کا مکمل دھیان رکھا گیا ہے۔ کھلی داخلی راہ داری اندر داخل ہوتے ہی طمانیت بکھیرتی معلوم ہوتی ہے۔ کچن کے لیے الماریاں، درازیں اور شیلف تو ہیں ہی، گھر والوں کا چھوٹا موٹا سامان سمیٹنے کے لیے دوسرے لکڑی کے شیلف بھی بنائے گئے ہیں۔ جگہ کو بھرنے کے بجائے گملوں کے علاوہ کوئی خاص آرائشی سامان نہیں رکھا گیا اور یہی اس جگہ کی سادگی بھری دلکشی کا راز ہے۔

چلیں اب اپنا حیرت سے کھلا منہ بند کر لیں اور ہمیں کمنٹس میں بتائیں کہ آپ کے اس تجدید کو لے کر کیا تاثرات ہیں۔ کیا آپ بھی ایسے ہی کسی پیشہ ور کی تلاش میں ہیں جو آپ کے گھر کا نقشہ بدل دیں؟

یہاں دیکھیے: پہلے اور بعد میں: ۵ حیرت انگیز تبدیلیاں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista