باغ میں پتھر کے استعمال کی 10 تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Mini-Jardins , Luiza Soares - Paisagismo Luiza Soares - Paisagismo Jardines de estilo minimalista
Loading admin actions …

ایک باغ صرف پودوں اور پھولوں سے نہیں بن جاتا۔ اس جگہ کی سجاوٹ میں قدرتی پتھروں کا بھی بڑا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ گھر کا باغ سجانا، مہمانوں کی توجہ گھیرنا اور سب کو خوش رکھنا بہت سوں کا خواب ہے۔

پتھروں سے سجا ایک پیارا سا باغ حاصل کرنے کے لیے آپ کو بڑی سے جگہ یا بڑے سے گھر کی ضرورت نہیں۔ گھر یا اپارٹمنٹ میں کسی بھی خالی جگہ سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ یہ اندرونی یا بیرونی جگہیں ہو سکتی ہیں۔ اہم یہ ہے کہ آپ اچھے ذوق سے باغ تیار کریں اور آرام اور خوبصورتی کے لیے پیارے پتھروں پر خرچہ کریں۔ 

بھلے ہی بہت سے باغ گھاس سے بھرے ہوتے ہیں، پتھر بھی ایک شاندار مجموعہ بناتے ہیں اور لان میں نفاست کا اضافہ کرتے ہیں۔ گھاس اور پتھروں کو ملایا بھی جا سکتا ہے جس سے دلچسپ بناوٹ حاصل ہو گی۔ 

یہاں آپ کے باغ کے لیے چند تجاویز و تراکیب موجود ہیں۔ ہم نے آپ کو اکسانے اور آپ کی تخلیقی صلاحیتیں ابھارنے کے لیے 10 ماڈل چنے ہیں۔ دیکھیے!

1۔ پتھروں کا ملاپ

چھوٹے باغ کے لیے جس میں بہت سے پھول پودے ہوں، ایسا منصوبہ بنانا بہترین ہے جس میں بہت سے پتھر ہوں، جس سے عناصر کا مجموعہ قائم ہو۔ اس طرح یہ دلکش و حسین نظر آئے گا۔ مختلف قسم کے پودوں اور پتھروں کا رابطہ ماحول میں موجود تمام عناصر کو متحرک اور ہم آہنگ بناتا ہے۔ نتیجہ مزے دار اور پرسکون جمالیات ہیں۔

2۔ ساری جگہ

اس باغ میں ہمار ےپاس ایسی جگہ ہے جو بیرونی جگہ کو اندرونی لاؤنج سے جوڑتی ہے۔ باغ میں چھوٹے پتھروں کے استعمال کی ایک ترکیب پورے باغ کو بیڈم بلینکٹ کی تہہ سے ڈھکنا ہے۔ یہ پتلے اونی کمبل جیسا ہے اور کافی وقت تک سخت رہتا ہے۔ اس سے پتھر زمین میں مکس ہونے سے بچے رہتے ہیں۔ یہ گملوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، پتھر علیحدہ کرنے کے لیے بھی اور آب پاشی کا پانی فلٹر کرنے کے لیے بھی۔

3۔ خنجر

باغ میں پتھروں کے استعمال کا ایک اور طریقہ میز کے ساتھ خاص فرش بنانا ہے۔ یہ کنکریٹ، سیمنٹ یا کوئی اور مواد ہو سکتا ہے۔ مختلف اقسام اور روگوں کے پتھر یہ مجموعہ بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ نتیجہ ایک حسین اور منظم باغ ہے۔ یہ پتھروں سے بھرا فرش آرام لاتا ہے اور گھر کے بیرونی حصے کو پیارا بناتا ہے۔

4۔ بڑے پتھر

پتھر جتنا بڑا ہو اسے باغ کے مجموعے میں شامل کرنا اتنا آسان ہوتا ہے۔ بڑے پتھر خالی جگہیں بھرنے میں مدد دیتے ہیں اور سجاوٹی حصے بنواتے ہیں۔ یہ گملوں اور دوسرے سجاوٹی سامان کے لیے سہارے کا کام بھی دیتے ہیں۔ سنہری پتھر کریپر یا کسی اور درمیانے سائز کے پودے کے ساتھ مل کر دلچسپ بصری مجموعے قا‏ئم کر سکتے ہیں۔ مختلف انداز کے پتھر اس قسم کے باغ کے لیے ایک دلچسپ ترکیب ہیں۔

5۔ فرش اور پتھر

باغ کے پتھر نہایت فعال ہو سکتے ہیں، خاص کر تب جب انہیں  فرش کے قریب رکھا جائے۔ یہ پتھر کا فرش جگہ کی ترتیت اور صفائی میں مدد دے گا۔ باغ میں جو بھی ہو مہمانوں کے جوتے زمین پر ضرور لگیں گے اور پتھر کا فرش مٹی کو گھر میں پھیلنے نہیں دے گا۔ یہ راستہ بنا سکتے ہیں یا گھاس یا زمین پر رہتے ہوئے کوئی اور ترتیب۔

6۔ بےترتیب

ہوادار ماحول پر خرچہ کرنے کے لیے ایک مزے دار انتخاب گھاس اور بےترتیب پتھروں کا استعمال ہے۔ لکڑی یا دھات سے بنا ڈھانچہ دو مادوں کو الگ کرنے کا کام دیتا ہے اور جگہ کو با ترتیب رکھتا ہے۔ سفید پتھر ایک مضبوط امتزاج ہیں اور باغ کے ساتھ اچھے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ، قدرتی ہونے کے باعث ان پتھروں کی شکل بےترتیب ہے اور اے طرح ساری جگہ مزید متحرک اور قدرتی لگتی ہے۔

7۔ کم جگہیں

باغ میں استعمال ہونے والے سب سے عام پتھر بجری، گرینائٹ، سلیٹ اور پرتگالی پتھر ہیں۔ آپ کے گھر کے باغ کے سائز کے مطابق انہیں مختلف سائز اور شکلوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ باغ کا فرش برارے والے پتھر جگہوں کی حد بندی کا کام بھی دیتے ہیں، جیسا کہ اس دلکش باغ میں دکھایا گیا ہے۔ گھاس والا حصہ درختوں اور فرنیچر کا ہے جہاں آپ آرام کر سکتے ہیں۔ پتھروں والا حصہ گھر میں ایک اور رہائش جیسا ہے۔ پتھر بڑے بڑے باغ بنانے میں مدد دیتے ہیں، جہاں چھوٹے پتھروں سے پودوں کے بڑے بڑے بستر بنائے جا سکتے ہیں۔

8۔ قدرت

باغ میں پتھروں سے جوہڑ بنانا کوئی نیا فرنیچر شامل کرنے یا سبز سجاوٹ کا اضافہ کرنے جیسا ہے۔ شکل جھیل کے سائز کے ساتھ ساتھ اس کے فعل پر بھی منحصر ہے۔ باغ میں پتھروں والی جھیلوں کے گرد پودے اگ سکتے ہیں جو سارے ماحول کو مزید رنگین اور حسین بنا دیں۔ پتھروں والی جھیل میں مچھلیاں بھی آ سکتی ہیں جو سارے ماحول کو مزید اصلی اور قدرت سے جڑا بنا دیں۔باغ کے جوہڑ میں درمیانے سائز کے پتھر، چھوٹے سائز کے پتھروں سے مل کر حرکت قائم کرتے ہیں۔

9۔ سردیاں

زمینی معماروں کے بنائے گئے اس سبز باغ میں ہم امن و سکون سے بھرا ماحول دیکھتے ہیں۔ اندرونی باغ کے فرش پر زرد اور بھورے سے قدرتی پتھر ہیں۔ باغ کے پتھر ایک پرسکون ماحول بناتے ہیں گھر کے ماحول کو مزید آرام دہ کر دیتے ہیں۔ چینی کے گملوں کے ساتھ پودے لٹکے ہیں۔ نتیجہ ایک دلچسپ اور زندہ دل مجموعہ ہے۔

10۔ گل دانوں میں

باغ کے پتھروں کا فرش پر، جھیل میں یا زمین کے گرد ہونا ضروری نہیں۔ سجاوٹی اور قدرتی پتھر گملوں میں بند ہو کر اور چھوٹے پودوں کو خوبصورت بناتے ہوئے بھی باغ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ مٹی کے گملے پتھروں کے لیے سب سے بہترین ہیں۔ اصلی اور فنکارانہ شکل کے ساتھ یہ اندر موجود پتھرون سے ہم آہنگی قا‏ئم کرتے ہیں۔ باغ کے پتھر چھوٹے یا درمیانے سائز میں رہتے ہوئے ننھے پودوں کا ساتھ دیتے ہیں۔ 

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: چھوٹے باغات اور خالی عقبی صحن کے لیے 53 سادہ تجاویز۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista