آپ کے گھر کی جگہ کا زیادہ ہونا بھی سجاوٹ کا اہم حصہ ہے۔ایک کتابوں کی الماری کا ہونا نہ صرف کتابوں کو خوبصورت بنا دیتا ہے بلکہ کشادہ بھی نظر آتی ہے جگہ اس کے لیے منصوبہ بندی اور تحقیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے لیے جو بہترین /متاثر کن ڈیزائن کی برتنوں اور کپڑوں کی الماری کی تلاش میں ہیں تو پندرہ تصاویر کے توسط سے آپ اپنی تلاش مکمل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے سونے کے کمرے میں جدید طرز کی کپڑوں کی الماری شامل کرنا چاہ رہے ہیں تو پھر اسطرح کے شیشوں/آئینوں کو شامل کرنا بہترین طریقہ ہے شروع کرنے کا۔اسطرح کے شیشوں/آئینوں کا بہترین حصہ/کردار یہ ہے کہ یہ روشنی کو کمرے کے ہر کونے میں منعکس کرتے ہیں اور کمرے کو روشن بنا دیتے ہیں۔
اگر آپ کے بیڈروم /سونے کے کمرے میں متعدد کونے اور زاویے ہیں تو پھر ایک جیسی نظر آنے والی کونے میں لگی الماری بہترین خیال ہے۔ اسطرح کی کپڑوں کی الماری بنانا بہترین طریقہ ہےکمرے میں فرش کی جگہ کے ہر انچ کو استعمال کرنے کا۔
اپنی کپڑوں کی الماری کی آرائش کا ایک اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ الماری کے دروازے ہلکے رنگ کے مستطیل شکل کے شیشے والے ہوں۔ یہ نہ صرف خوبصورت لگتے ہیں اور وزن میں بھی ہلکے ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
اگر آپ سستی متبادل الماری چاہتے ہیں تو اس کے لیے پرت دار لکڑی کو استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ آسانی سے متعدد ڈیزائن ڈھونڈ سکتے ہیں پرت دار لکڑی والے جنھیں خود الماری پر لگا سکتے ہیں۔
ہر وقت سب سے بہترین جگہ بچانے والی الماریاں سلائیڈنگ دروزے والی الماریاں ہیں۔یہ الماریاں نہ صرف استعمال کرنے میں آسان ہوتی ہیں بلکہ یہ جدید طرز کی لگتی ہیں جو انھیں ہمیشہ اسی انداز میں رکھتا ہے
اگر آپکے کمرے کی چھت کسی طرف سے جھکی ہوئی ہے تو پھر اسی طرز کی الماری بنوانے پر غور کرنا چاہئیےاس کمرے کو سیٹ کرنے والاڈیزائینر ایک الماری کو آڑ کے طور پر بنائے بیڈ اور سٹڈی/مطالعہ کی جگہ کے درمیان تاکہ دونوں حصوں کو الگ کر دے۔
اگر آپ کے پاس بہت بڑی جگہ ہے اور آپ اسے استعمال میں لانا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے واک۔ان الماری بہترین ہے۔ نہ صرف یہ الماری اعلی/بہترین نظر آتی ہے بلکہ یہ آپکے سامان کو منظم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
فرش کی اضافی جگہ کو استعمال میں لانے کے لیے اپنی کپڑون کی الماری کی فرش تک توسیع کر دینا بہتر ہے۔اسطرح کرنے سے اپ کو اضافی جگہ مل جاتی ہے اپنی چیزیں رکھنے کے لیے جیسا کہ جوتے بیگز وغیرہ۔
اپنی الماریوں کی چھت کی طرف توسیع کر کے بھی آپ عمودی جگہ کا ایک ایک انچ استعمال کر سکتے ہیں جو کہ چھوتے سے گھر کے لیے بڑا فائدہ مند ہے۔یہ جگہیں وہ اشیاء رکھنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں جو کبھی کبھی استعمال ہوں مثال کے طور پر سفری بیگ وغیرہ۔
اگر آپ کا بیڈ روم چھوٹا ہے اور آپ اس میں جگہ بڑھانا چاہ رہے ہیں تو اسطرح بیڈ کی سائیڈ والی الماریاں بنانا بہترین خیال ہے۔آپ ان الماریوں کے اوپری حصے میں اضافی خانے/شیلف بنا سکتے ہیں اور ان میں آرائشی/سجاوٹی اشیاء بھی رکھ سکتے ہیں۔
کسی بھی پاکستانی گھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی جگہ کچن/باورچی خانہ ہےاور اس کے لیے مناسب جگہ کا ہونا ضروری ہے۔اسطرح کی نفیس پتلی الماری بنانے کے لیے کچن کے فرش کو مسدود کیے بغیر کچن کی جگہ کو بڑھانا ہے تاکہ کچن میں کام آسانی سے ہو۔
اگر آپ اپنا بیڈ روم روایتی طرز کے مطابق بنانا چاہ رہے ہیں تو اس کے لیے اس میں طویل طرز کی الماریاں بنانا ٹھیک رہے گا۔ آپ ان الماریوں میں پیتل کے ہینڈل لگا کر ان الماریوں کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
ایسے کمرے جن میں زیادہ جگہ کی ضرورت ہو ان میں الماریاں دیوار کے اندر لگائ جاتی ہیں۔ آپ سوچتے ہوں گے کہ یہ الماریاں زیادہ جگہ لیں گی لیکن انکی گہرائ کو کم کر کے نہ صرف ہم جگہ بچا سکتے ہیں بلکہ پورے حصے کو جاذب نظر/خوب صورت بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو لٹکانے کے لیے زیادہ جگہ چاہئیے بانسبت خانوں/شیلف کے تو اسطرح کی نفیس الماری بہترین انتخاب ہے۔ یہ کوٹ والی الماری کمرے کے کسی بھی حصے میں موزوں لگ سکتی ہے اور آپ اسے گہرا رنگ کروا کے خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
ایک بہترین طریقہ ہے بچوں کی الماری بنانے کا کہ الماری کے دروازے پر پر۔لطف کارٹونز کی تصاویر لگائ جائیں۔آپ الماری کو پر کشش بنانے کے لیے الماری کو ہلکے اور روشن رنگوں کا رنگ کر سکتے ہیں۔
مزید الماریوں کے ڈیزائن کے لیے ہماری آئیڈیا بک
دیکھیں