مکمل تبدیلی کے بعد ایک جدید گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Emerald Street Residence, New Orleans, studioWTA studioWTA Casas modernas
Loading admin actions …

کچھ نیا اور تخلیقی تعمیر کرنا بہت اچھی بات ہے مگر ہمیں وہ لوگ بہت اچھے لگتے ہیں جو پہلے سے تعمیر شدہ پرانی چیزوں میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسا جدید گھر دکھائیں گے جو کہ  1952 میں  بنا تھا۔ آرکیٹکٹس کی محنت اور تخلیقی صلاحیت سے اس گھر کی تعمیر دیکھ کر پتا لگتا ہے کہ یہ ماہرین واقعی جانتے ہیں کہ جدت کیا ہوتی ہے۔ گھر کے ہر ہر حصے کو بہت احتیاط کے ساتھ برتا گیا ہے۔ اور نتائج دیکھ کر بھی آپ مان جائیں گے کہ یہ گھر واقعی حسن اور جدت کی منہ بولتی مثال ہے۔ تو پھر آئیے دیکھتے ہیں۔

اتنی زیادہ صلاحیت کا زیاں

Emerald Street Residence, New Orleans, studioWTA studioWTA Casas modernas

کبھی جو گھر باغ سے آسان جڑاؤ اور باہر کو نکلی ہوئی چھت کے سبب منفرد اور جدید سمجھا جاتا وہ بد قسمتی سے کچھ اناڑیوں کے ہاتھوں تعمیر نو کی وجہ سے    1992  میں بد حالی کا شکار ہو گیا۔ لگتا ہے یہ ٹیم جانتی ہی نہیں تھی کہ انہیں اس گھر کے ساتھ کرنا کیا ہے۔ باہر نکلی ہوئی چھت ہٹا کر اس کی جگہ عجیب سا ٹیرس بنا دیا گیا۔ اس وجہ سے یہ گھر بہت عجیب منظر پیش کرنے لگا ہے

دوبارہ کام شروع

Emerald Street Residence, New Orleans, studioWTA studioWTA Casas modernas

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس گھر میں تبدیلیاں کس طرح سے آئیں۔ آپ اس کو دیکھ کر آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ اس دفعہ کی تعمیر میں گھر کو واپس اس کے شروع کے انداز میں لے کر جایا جا رہا ہے۔

پرانا خوبصورت انداز

Emerald Street Residence, New Orleans, studioWTA studioWTA Casas modernas

دیکھیں سفید رنگ اور پتھروں سے بنا یہ شاہکار کس قدر خوبصورت لگ رہا ہے۔ تالاب کے اضافے کے بعد اس گھر میں اس کے پرانے خوبصورت انداز کے اندر مزید حسن پیدا کر دیا گیا ہے۔

دیوان خانے کی تبدیلی

Emerald Street Residence, New Orleans, studioWTA studioWTA Salas modernas

دیکھیں اس دیوان خانے کو کس قدر بور اور غیر دلچسپ بنا دیا گیا تھا۔ آتش دان پر لگے عجیب و غریب سے ٹائلز اور غیر ضروری دیواروں سے اس جگہ کے حسن کو دبا دیا گیا تھا۔

ہمارے ماہرین نے اس جگہ کو اس کا کھویا ہوا حسن واپس دلا دیا۔ مدھم رنگوں کی دیوار اور غیر ضروری دیواروں کو ہٹانے کے بعد یہ جگہ ایک دم بہت کشادہ لگنے لگی ہے۔ اور اپنی پرانی خوبصورتی پہ واپس چلی گئی ہے.

باورچی خانے میں بدلاؤ

Emerald Street Residence, New Orleans, studioWTA studioWTA Cocinas modernas

پہلے یہ باورچی خانہ �بے شک فعال اور کارآمد تھا مگر بہت عام تھا۔ کسی بھی ذاتی نوعیت کی آرائش کے بغیر یہ باورچی خانہ بہت غیر دلچسپ تھا۔

کسٹم فرنیچر، خوبصورت ٹائلز اور جدید آلات کے بعد یہ باورچی خانہ اب کسی کا بھی خواب بن سکتا ہے۔ منفرد فانوس جدید اور پرانے انداز کو ملا کر اب ایک بہت ہی زبردست اور دلکش تاثر پیش کر رہے

ذاتی ذوق کے عکاس

Emerald Street Residence, New Orleans, studioWTA studioWTA Comedores de estilo moderno

آپ کو پتہ ہی ہو گا کہ ہمیں اینٹوں کی بے نقاب دیوار کس قدر پسند ہے۔ ہلکے رنگ کے فرنیچر کے ساتھ مل کر یہ دیوار گھر کے مالک کے اعلا ذوق کی عکاسی کرے گی۔ اور ان اونچی کھڑکیوں کے تو کیا ہی کہنے ہیں…

ایک کامل منظر

Emerald Street Residence, New Orleans, studioWTA studioWTA Habitaciones modernas

آپ اس تصویر کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ باغ کس قدر خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے۔ مرکزی خوابگاہ سے نظر آنے والے باغ کا یہ منظر ہی اس باغ کو سنوارنے کی وجہ بننے کے لیے کافی ہے۔ لکڑی کی سفید چھت اور ہلکے رنگ کے فرنیچر سے اس جگہ سے زیادہ توجہ باہر کے منظر پر ہی رہے گی۔ اندر سادگی کا عنصر نمایاں ہے۔

مزید متاثر کن تبدیلیوں کے لیے اس آئیڈیا بک کو بھی دیکھیں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista