اگر آپ اپنے گھر کے بیرونی منظر سے مطمئن نہیں ہیں اور اسے بدلنا چاہتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ مکان پر نیا رنگ کر لینا؟ بے شک یہ ایک اچھا خیال ہے مگر پھر بھی اس سے زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا۔ کیوں نہ آپ اپنے گھر کی کھڑکیوں کو تبدیل کر لیں؟ یہ ایک آسان اور کم خرچ کام ثابت ہو گا جو آپ کے گھر کے نقشے کو بہت حد تک تبدیل کر دے گا۔ لیکن اس کام سے پہلے آپ کو کسی ماہر سے ضرور مشورہ لینا ہو گا۔
اس کے لیے آپ کو صرف اپنے گھر کے حساب سے کھڑکی کی شکل اور انداز کا انتخاب کرنا ہو گا۔ آپ کے اس انتخاب میں مدد کے لیے ہم آپ کے لیے یہ 12 انداز لاۓ ہیں۔ امید ہے آپ کو کوئی نہ کوئی پسند آ ہی جاۓ گا۔
سمندر کے کنارے بنے ہوۓ گھروں کے لیے اس طرح کی کھڑکیاں بہترین ہیں۔ ان کا خاص انداز ان کی خم دار شکل اور لکڑی کا چوکھٹا ہے۔
آپ مختلف انداز اور اشکال کی کھڑکیوں کو ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ چاہے وہ زمین سے چھت تک کی سلئیڈینگ کھڑکی ہو یا پھر پتلی سی شیشے کی پٹی۔
کونے میں موجود یہ شیشے کی کھڑکی دیوار میں جڑی ہوئی ہے۔ اس کے ارد گرد موجود پودوں سے اس جگہ کی خوبصورتی کو ابھرا گیا ہے۔
مستطیل شکل کی یہ کھڑکی آدھے شیشے اور آدھے سفید شٹر پر مشتمل ہے۔ کسی بھی گھر میں جدید انداز لانے کے لیے یہ بہترین ہے۔
اس گھر کی دیوار اس انداز سے بنی ہوئی ہے کہ اس کی کھڑکیاں اس موٹی سی دیوار کے اندر جڑی ہوئی لگ رہی ہیں۔
گرم علاقوں کے لیے اس طرح کی کھڑکیاں بہترین ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کا درجہ حرارت قابو میں رکھ سکتے ہیں۔
باغ کی آرائش کے وقت اس طرح کی کھڑکیاں جدید انداز لانے کے لیے آپ کی مدد گار ثابت ہوں گی۔
مختلف اشکال کا ملاپ ہمیشہ اچھا نتیجہ دے گا اگر انہیں سوچ سمجھ کر استعمال کیا جاۓ۔
پتھر کی دیوار کے درمیان میں موجود یہ پھسلنے والی کھڑکیاں گھر کو بیرونی حصے سے بہت اچھی طرح ملا دیں گی۔
اسی طرح کی جدید انداز کی کھڑکی باآسانی ہر گھر میں شامل ہو سکتی ہے۔ بس اس کے چاروں کونوں پر متضاد رنگ کا بارڈر لگانا مت بھولیں۔
اس طرح کی کھڑکیوں سے گھر میں روشنی اور ہوا کا انتظام باآسانی ہو سکتا ہے۔
اس طرح کی کھڑکیاں آپ کے گھر میں سادگی کا عنصر پیدا کرنے میں آ کی مدد گار ثابت ہوں گی۔