آپکے گھر کے سٹوریج کے بدترین مسائل کے 12حل

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
SS15, The Cotswold Company The Cotswold Company Pasillos, vestíbulos y escaleras de estilo rural
Loading admin actions …

ہم میری کونڈو سے آگے کے زمانے میں رہتے ہیں۔ آپ میں سے جومیری کونڈو کو نہیں جانتے انکی معلومات کے لئے میری جاپان سے تعلق رکھتی ہیں اور چیزوں کو ترتیب سے رکھنے پر مشاورت فراہم کرتی ہیں اور اس موضوع پر چار کتابیں بھی لکھ چکی ہیں۔ اب ہم میں سے اکثریت کم چیزوں پر مبنی طرزِ زندگی اپنا چکی ہے اور اپنے گھروں کو اسکے مطابق ڈھال چکی ہے۔ تاہم میری کونڈو کے مداحین کو بھی سٹوریج کے نت نئے طریقوں کی ضرورت ہروقت رہتی ہے.

آج ہم آپ کے سٹوریج کے بدترین مسئلوں کے 12 حل پیش کر رہے ہیں۔ جب آپ کو ہروقت تنگ کرنے والے کاٹھ کباڑاوربے ترتیبی والے سٹوریج جیسے سردرد سے نجات مل جائے گی تو آپ کو اپنا گھر دوبارہ سے اچھا لگنے لگے گا۔ ہومی فائی(Homify) پرماہرین موجود ہیں جن سے آپ پیشہ ورانہ مدد کے لئےبلاجھجک رابطہ کر سکتے ہیں۔ آئیے ہم اپنی فہرست کا جائزہ لیں۔

1۔شیلفوں کو ضرورت سے زیادہ بھرنا

اگر آپ کے گھر میں شیلف ہیں تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے انکو سامان سےبھرنا ہے۔ شیلفوں پرکچھ جگہ خالی چھوڑنا وضع داراورمنظم لگتا ہے۔ اپنے شیلفوں کو ترتیب میں لانے کی کوشش کریں اورغیر ضروری اشیاء سے چھٹکارا پائیں۔

2۔غلط ڈبوں کا استعمال

اپنی سٹوریج کی ضروریات کےمطابق درست ڈبوں کا انتخاب شائد مشکل کام لگے۔ مگرذرا اسکے بارے میں سوچئے۔ آپ اپنے گھریلو استعمال کے برتن ڈبوں میں نہیں رکھیں گے اور اسی طرح موسمِ سرما میں استعمال ہونے والے کوٹ درازوں میں نہیں محفوظ کریں گے۔ اس بارے میں دھیان سے سوچئے کہ آپ کو کیا سٹور کرنا ہے اور پھر اسکے مطابق درست ڈبوں/بکسوں کا انتخاب کیجئے۔

3۔چھپا دیجئیے

سٹوریج اسوقت صحیح کام کرتا ہے جب آپ کو وہ نظر نہ آئے۔ اپنے گھر کے اندرسٹوریج کے خفیہ طریقوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں۔ جیسا کہ یہ پلنگ جو کہ اپنی چادروں وغیرہ کوچھپائے ہوئے ہے۔

4۔تنگ جگہیں

آپ کے گھر کے اندر تنگ اور چھوٹی جگہوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اِن میں سٹوریج کی گنجائش ہوتی ہے۔ کوشش کریں کہ ان تنگ جگہوں اور کونوں میں الماریاں،شیلف لگا کر یا ڈبوں میں بھر کر فالتو سامان سٹورکردیں۔

5۔بہت زیادہ گہرائی تک سٹوریج

سامان کو اپنی روزمرہ زندگی سے بہت دور تک مت سٹور کریں۔ آپ ایک خالی جگہ کوبھر دینگے اور پھراسکے بارے میں بھول جائیں گے۔ اس سے آپ کا بے ہنگم سٹوریج آپ کے لئے دردِ سر بن جائے گا اور اسکا آپ کو کوئی فائدہ بھی نہیں ہوگا۔ سٹوریج کرتے وقت بہت زیادہ دور یا گہرائی تک جانے سے گریز کریں۔

6۔اُڑان اُونچی رکھئیے

 اگر آپ کے گھر کی چھتیں اونچی ہیں تو انکو اپنے فائدے کے لئے استعمال کرنے سے مت ڈریں اور اُوپر تک خانے بنوالیں۔ جس بھی کمرے میں ممکن ہو سٹوریج کا ایسا بندوبست کر لیں تاکہ آپکی اشیاء محفوظ بھی ہوسکیں اور آپ کی نظروں کے سامنے بھی رہیں۔

7-ضرورت سے زیادہ عملی سٹوریج

Mish-Mesh storage Loaf Pasillos, vestíbulos y escaleras de estilo industrial Metal Almacenamiento

ایک اورغلطی آپ اس وقت کرتے ہیں جب آپ سٹوریج کا ایسا بندوبست کرلیتےہیں جو عملی تو ہوتا ہے مگر نظروں کو بھلا نہیں لگتا۔ کچھ درمیانی راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کریں کہ آپ کے سٹوریج میں فعالیت تو ہو مگر اسکے ساتھ ساتھ نظروں کو بھی بھلا محسوس ہو۔

8۔عجائب خانہ کے شیلف

آپکا گھرآپکی ہر لمحہ متحرک زندگی کا عکس ہے۔ کیا آپ سالہا سال سےاُنہی چیزوں سے گرد صاف کر رہے ہیں؟ اپنے گھر کو ایک تازگی کا احساس دیں اور اِن اشیاء کو ملا جُلاکر رکھیں۔کچھ چیزوں کو پیک کر کے رکھ دیں اور کچھ عرصے کے بعد انکو پھر نکال لیں۔ اپنے گھر کو عجائب خانہ مت بننے دیں۔ 

9-درازوں میں چیزوں کا انبارلگانا

Harbourside kitchen, Tim Jasper Tim Jasper Cocinas de estilo rural

زیادہ ترلوگوں کے گھر میں کوئی نہ کوئی درازایسا ہوتا ہے جسمیں کاٹھ کباڑجمع ہوتا ہے۔ اسمیں ایسی تمام چیزیں ہوتی ہیں جنکی فوری ضرورت نہیں ہوتی مگرشاید مستقبل میں کام آجائیں کے نظریے کے تحت جمع کرلی جاتی ہیں۔ اس کاٹھ کباڑ دراز سے بچئیے اور ہرچیز کے لئے جگہ بنائیں۔ زندگی بہت قیمتی ہےاسکو کاٹھ کباڑ کے درازوں پر ضائع مت کریں۔

10-یک مقصدی فرنیچر

جب آپ اپنے گھر کے لئے فرنیچر کا انتخاب کریں تو ایسا فرنیچر لیں جو ایک سے زیادہ مقصد کے لئے استعمال ہو سکتا ہو۔ جیسے بیٹھنے کے لئے استعمال ہونے والے بینچوں میں سٹوریج کی جگہ،پلنگ کے نیچے درازیں اور شیلفوں کے ساتھ کافی میز،ان سب چیزوں کو کئی کاموں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے اوریہ آپ کے سٹوریج کے کئی مسائل حل کر سکتی ہیں۔  

11۔تخلیقی شناختی نشان

اگر آپ کو اپنے گھر کی مختلف چیزوں کو علیحدہ علیحدہ شناخت کرنے کے لئے ان پر پرچیاں چسپاں کرنی ہیں تو کیوں نہ کوئی تخلیقی طریقہ اختیار کیا جائے۔ اپنے باورچی خانے، بچوں کے کمرے یا کوئی بھی جگہ جہاں آپ کچھ نیا کرنا چاہیں وہاں خوبصورت اور رنگین پرچیاں استعمال کریں۔ 

12۔ اختراعی سٹوریج

جب سٹوریج کی بات آئے تو روائتی طریقوں سے ذرا ہٹ کر سوچئے۔ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں ۔ آپ اپنی چیزوں کو کئی مزیدار اور انوکھے طریقوں سے سٹور کر سکتے ہیں۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista