2 گھر جو آپ کو رنگوں کا خوبصورت استعمال سکھائیں گے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Shelly Preziosi | Artful Living | Vero Beach, FL, Chibi Moku Architectural Films Chibi Moku Architectural Films Comedores de estilo moderno Plástico
Loading admin actions …

اگر آپ کو بھی گھر کے اندرونی حصے رنگدار ہی اچھے لگتے ہیں تو آپ کو یہ گھر بہت ہی زیادہ پسند آئیں گے۔ ہم آپ کے لیے دو ایسے گھر لے کر آۓ ہیں جہاں اندرونی آرائش کے ماہرین نے نہایت خوبصورتی اور متاوازن انداز کے ساتھ رنگوں کا استعمال کیا ہے۔

یہ گھر ویسے ہی بہت خوبصورت تھے مگر تھوڑے سے رنگوں کے اضافے سے ان کی دلکشی محسور کن ہو گئی ہے۔ ہم دونوں گھروں کا تھوڑا سا تعارف  پیش کریں گے اس کے بعد بس آپ ہوں گے اور یہ حسین گھر۔

1- ہر جگہ دلکش رنگ

یہ پہلا گھر جدید اور قدیم دونوں انداز کا حسین امتزاج ہے۔ سفید دیواروں اور تھوڑے بہت فرنیچر کے علاوہ کوئی جگہ ایسی نہیں ہے جدھر خوبصورت رنگوں کی نمائش نا ہو۔ اب چاہے وہ پھولوں سے ہو، تکیوں سے ہو یا پھر دیوار پر لگی تصاویر سے۔۔۔ آپ کو پسند ہی آۓ گی۔ اس کی چھوٹی چھوٹی باریکیوں پر غور کریں اور دیکھیں کس طرح سے یہ چھوٹی باریکیاں بڑا اثر لاتی ہیں۔

ان اسٹول اور دیوار پر لگی تصاویر کو دیکھیں

شیشہ کتنا حسین لگ رہا ہے نا۔

پھلوں سے ملتے رومال

زبردست انداز

سادہ مگر رنگدار سریمک

خوبصورت تصویر

صرف ایک پھول

2- سب سفید کے درمیان دلکش رنگ

پچھلے گھر کی طرح یہ گھر بھی زیادہ تر سفید رنگ کا حامل ہے مگر اس تسلسل کو جس خوبصورتی کے ساتھ شوخ رنگوں سے توڑا گیا ہے وہ قابل دید ہے۔  ہر کمرے میں تھوڑے سے رنگ سے ہی بہت زیادہ حسین انداز لایا گیا ہے۔  ہماری سب سے پسندیدہ چیز ہے بنفشی رنگ کا قالین جو پورے کمرے کی شان بڑھا رہا ہے۔

کیا زبردست تصویر ہے

رنگوں کے لیے کشن کا استعمال

شوخ لال

پورے غسل خانے کے لیے صرف ایک سبز پودا ہی کافی ہے

کیا آپ کو بھی یہ قالین اچھا لگ رہا ہے؟

چھوٹا سا، جادوئی اثر والا لال پودا

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista