۴۸۰ میٹر پر مشتمل ایک پرکشش گھر کا سفر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Casa Swiss Park Campinas II, Designer de Interiores e Paisagista Iara Kílaris Designer de Interiores e Paisagista Iara Kílaris Habitaciones modernas
Loading admin actions …

یہ گھر ۶۷۰ میٹر کے ایک وسیع قطعہ ارض پر بنا تھا اور اس کی عمارت ۴۸۰ میٹر کا احاطہ کیے ہوئے تھی۔ اس بڑی سی جگہ اس پرکشش اور پر آسائش گھر کے اندر آزادی اور تحفظ کی فضا قائم کر دی اور ڈیزائنر کو گھر میں مختلف اقسام کے ڈیزائن اور سجاوٹ آزمانے کا موقع دیا۔ مگر یہ واضح ہے کہ گھر کے ڈیزائن میں جدید انداز نمایاں تھا جو مختلف لوازمات اور فرنیچر کے انتخاب سے جھلکتا تھا۔ چلیے اس گھر کے اندرونی حصے کا ایک دورہ کرتے ہیں اور اس گھر کے ڈیزائن کو قریب سے جانتے ہیں۔

داخلہ

پرکشش انداز اور نفیس باریکیوں کے ساتھ سجایا گیا یہ داخلہ نہایت دلچسپ انداز میں ڈیزائن کیا گیا۔ منفرد رنگ میں کی گئی پچی کاری سے سنواری گئی یہ حیرت انگیز دیوار اور سجاوٹ کی باریکیاں بہترین تھیں۔

داخلے کا دوسرا رخ

یہ داخلے کا ایک دوسرے رخ سے مزید واضح منظر ہے۔ جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، متوازی دیوار  کے ایک طرف وہ کھڑکی تھی جو باہر قدرت میں جھانکتی نظر آتی تھی اور قدرت کو گھر میں داخل ہونے کا آسان راستہ مہیا کرتی تھی۔

لاؤنج

یہ ایک پرکشش ڈیزائن والا لاؤنج تہے ڈیزائن کی بنیاد سادہ درمیانے رنگ تھے۔ کتھئی رنگ اس ڈیزائن پر چھایا ہوا تھا، جس کی حکومت کو خوشگوار پیلے رنگ کی کچھ جھلکیاں توڑ کر اس جگہ کی خوبصورتی و کشش میں اضافہ کرتی تھیں۔ چھت کا ڈیزائن بھی متاثر کن تھا جپسم کی سجاوٹ ایک نمایاں کردار ادا کرتی تھی۔

لاؤنج کی باریکیاں

ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لاؤنج کی سجاوٹ مختلف اور پرکشش تھی۔ یہ خوبصورت پیلی دیوار باقی کی سجاوٹ کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرتی تھی۔

روشنیاں

لاؤنج کی روشنیاں مزید واضح تھیں۔ ڈیزائنر نے چھت کے درمیان لگائی جانے والی روشنیوں کے لیے صنعتی انداز چنا۔

یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ چھت کے اندر لگی خمدار روشنی کہیں زیادہ شاندار ہے۔

کھانے کا کمرہ

اندرونی کھانے کے کمرے کی خاصیت اس کا پر کشش اور سادہ ڈیزائن تھا۔ لاؤنج کی طرح یہاں بھی ڈیزائن میں درمیانے رنگ نمایاں تھے مگر لاؤنج کے پیلے رنگ کی جگہ یہاں سبز رنگ استعمال کیا گیا جو کمرے کے اندر قدرت کی جھلک کی صورت میں موجود تھا۔

شاندار میز

ڈیزائنر نے میز کے انتخاب میں سمجھداری کا مظاہرہ کیا۔ کمرے کے درمیان میں رکھی گئی ایک چھوٹی چوکور میز نے اس کمرے کو انوکھے اور حیرت انگیز انداز میں خوبصورتی اور کشادگی سے نوازا۔ کرسیوں کے گہرے کتھئی رنگ کے علاوہ باقی سارے کمرے کو سفید رکھا گيا۔

روشنیاں

کھانے کے کمرے کی روشنیاں بے پناہ حسین تھیں۔ چھت کے درمیان لگا یہ نفیس کرسٹل کا فانوس گھر کے صحن اور باغ میں کھلتی بالکونی سے آتی قدرتی روشنی کو اکٹھا کرتا تھا۔

بوفے

کھانے کے کمرے کے بوفے کا چناؤ پرکشش، نفیس اور کمرے کے ڈیزائن سے طابقت رکھتا تھا اور اپنی دلربا سجاوٹ اور اوپر لگے آئینوں کے ساتھ کمرے میں خوبصورتی اور انفرادیت کا اضافہ کرتا تھا۔

باورچی خانہ

باورچی خانہ نہایت شاندار تھا۔ پہلی نظر میں یہ پرانے انداز کے دیہی کچن کا احساس دیتا تھا جس کی وضع جدید اور عمدہ ہو۔ ہلکے بنیادی رنگوں اور دلکش وال پیپر کے ساتھ یہ کچن جاذب نظر تھا۔

اوپری راہداری

اوپر بنی راہ داری شوخ رنگوں اور منفرد سجاوٹ سے بھری تھی جو ایک دلچسپ اور پرکشش اثر چھوڑتی تھی۔

پہلی خواب گاہ

یہ پہلی منزل پر بنی پہلی خواب گاہ کی ایک جھلک ہے جس کی خاصیت اس کی دلکشی اور مکمل سادگی تھی۔ ہلکے رنگوں اور سفید رنگ کی ایک جھلک کو مکمل کرتے سرخ اور نیلے رنگ کے ساتھ یہ کمرہ منفرد اور خوشگوار تھا۔ چھت پر لگی جدت اور تخلیق کی گواہی دیتی روشنیاں باقی گھر کے ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ تھیں۔

پہلی خواب گاہ کا غسل خانہ

کمرے سے جڑے غسل خانے کا ڈیزائن خواب گاہ جیسا ہی تھا اور انہی رنگوں کا استعمال یہاں بھی کیا گیا۔

دوسری خواب گاہ

دوسری خواب گاہ پچھلی خواب گاہ کی خاموش و پرسکون وضع کا عکس تھی جسے واضح رنگوں سے سجایا گيا تھا۔ سفید اور کتھئی رنگوں کے ساتھ گہرے بھورے اور سرمئی رنگوں کا ملاپ اس کمرے کے ڈیزائن کو دلکش بناتا تھا۔

کمرے کا دوسرا رخ

یہ کمرے کا دوسرا رخ تھا جس کی افادیت یہاں کام کرنے اور کمپیوٹر استعمال کرنے کے لیے بنائی گئی جگہ سے واضح تھی۔

مرکزی خواب گاہ

مرکزی خواب گاہ کا ڈیزائن نرم گرم اور قابل شناخت تھا۔ اس ڈیزائن میں حسین فیروزی رنگ کی جھلکیوں کے ساتھ دھیمے رنگوں کی حکومت تھی۔ خاص قسم کی روشنی اور سجاوٹ نے اس کمرے کو جدت اور نفاست سے بھرپور بنا دیا۔

مرکزی خواب گاہ کا غسل خانہ

یہ مرکزی خواب گاہ کا غسل خانہ تھا جسے اس کے شاہانہ ڈیزائن اور پر آسائش باریکیوں کی مدد سے پہچانا جا سکتا ہے۔

قدرت کی ایک جھلک

اس غسل خانے کے ڈیزائن کی مرکزی خصوصیت یہاں پودوں اور چھوٹے سفید پتھروں کی صورت موجود قدرت کی جھلک تھی۔

بیرونی صحن

یہ گھر کے بیرونی صحن اور اس کا گھیرا کیے ہوئے پرکشش قدرت کا ایک منظر ہے، اس کی سب سے خاص بات گھر اور قدرت کا مثالی ملاپ تھی۔

بے مثال باورچی خانہ

منفرد ڈیزائن کے ساتھ بیرونی صحن ایک شاندار باورچی خانہ مہیا کرتا تھا جو آپ کے لیے قدرت کی خوبصورتی کے درمیان اپنے خاندان والوں اور دوستوں کے ساتھ کھانا پکانے اور کھانے کو آسان بنا دے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista