12 باغات کی باڑیں ، جنہیں آپ کے پڑوسی ضرورنقل کرناچاہیں گے۔

usranaz usranaz
Edelstahltore Bergtor in der Schweiz, Edelstahl Atelier Crouse: Edelstahl Atelier Crouse: Jardines de estilo moderno
Loading admin actions …

خوش قسمتی کے ساتھ اگر آپ کے گھر میں صحن ھے تو یقینا’ آپ شام کو موسم سے لطف اندوز ھونے کے لئے باہر بیٹھتے ھوں گے۔تا ہم آپ کے لئے اس طرح باہر بیٹھ کر لطف اندوز ھونا مشکل ھو جائے گا اگر آپ کے پاس پرائویسی کا مناسب انتظام موجود نہ ھ۔و۔اس لئے آپ کے پاس اپنے پڑوسیوں سے علیحدہ جگہ کرنے کے لئے باڑ کا ھونا بہت ضروری ھے یا پھر آپ بہت بڑی جاگیر کے مالک ھوں۔اب آپ یہ خیال کر رہے ھونگے کہ باڑ لگانا ایک پرانا اور بورنگ طریقہ ھے تو یہ آپ کے انتخاب پر منحصر ھے کہ آپ کس قسم کی باڑ کو لگانا پسند کرتے ہیں،لیکن ہم یہاں آپ کی سوچ کو تبدیل کرنے لگے ہیں۔

ذیل میں ہم آپ کے لئے 12 باغات کی باڑوں کے متاثر کُن آئیڈیاز پیش کر رہے ہیں جو کہ نہ صرف آپ کی جگہ کو پڑوسیوں کی جگہ سے علیحدہ کرنے کے لئے استعمال کی گئی ھے بلکہ آپ کے باغ میں ایک خوبصورت اضافہ بھی شامل کرتے ہیں۔عام روائتی باڑ سے جدید باڑ بنانے کے لئے ہم یہاں ہر ایک کے لئے متاثر کُن تجاویز پیش کر رہے ہیں۔تو آیئے! ایک نظر ان پر ڈالتے ہیں۔

1۔ جدید صنعتی ڈیزائن

Murs de séparation, SO GARDEN SO GARDEN Jardines de estilo moderno Muros y vallas

اگر آپ شہری علاقے میں رہتے ہیں یا پھر صنعتی اور جدید طرز دینا چاہتے ہیں تو مارکیٹ میں معیاری مواد موسمی سٹائل (جسے آپ کارٹن سٹیل کے نام سے جانا جاتا ھے) کا انتخاب کریں۔ یہ ناقابلِ یقین آیئڈیا دیوار پر پینٹنگز کے خیال کو رد کرتا ھے۔لیکن پھر بھی اس کی ساخت رنگ کرنے کے لئے بنائی گئی ھے۔یہ زنگ کی شکل کا رنگ درحقیقت اصل میں زنگ نہیں ھے۔اس لئے آپ کو باڑ کی بناوٹ کے بارے میں بلکل بھی فکرمند نہیں رہنا چاہئے، آپ باڑ کی موجودگی میں آرام اور سکون سے باہر کے موسم کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور وہ بھی آپ کی اپنی بنائی ھوئی پرائیویسی کی صورت میں۔

2۔ لکڑی اور پتھر

اگر آپ اپنے باغ کی باڑ کیلئے مضبوظ اور قدرتی ماحول سے مطابقت رکھنے والی بناوٹ کی تلاش میں ہیں تو پھر اس لکڑی اور پتھر کی بنی وضع پر نظر ڈالیں۔دو مختلف مواد کے استعمال سے یہ بناوٹ لکڑی کے طرز کی باڑ کو ظاہر کرتی ھے جب کہ درمیان میں پتھر کی دیوار اس کے مضبوظی اور سختی کو ظاہر کرتی ھے۔آپ ان دو مواد کی مدد سے مختلف انداز میں باڑ کو پیش کر سکتے ہیں جب کہ اس ماڈل میں لکڑی کی باڑ کے کچھ فاصلے پر پتھروں کی دیوار بنائی گئی ھے، جو کہ ایک دلکش اور دلچسپ منظر پیش کررہا ھے۔

3۔ کنکریٹ کی ساخت

Deluxe Betonzäune, Morganland Morganland Jardines de estilo moderno Muros y vallas

اگر آپ پتھر کی ساخت کو پسند کرتے ہیں لیکن اس کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے تو پھر کنکریٹ سے بنی دیوار بنانے کی کوشش کریں۔ آپ اس کو بغیر پلستر کے چھوڑ دیں تو اس میں پتھریلی وضع ظاہر ھو جائے گی۔ کنکریٹ  کی ان سلیب کو سیاہ دھاتی کالم سے تقسیم کیا گیا ھے اور اسے مضبوطی بھی فراہم کررہا ھے۔ یہ باغ میں صاف ستھرائی کے ساتھ باڑ میں غیر فطری ماحول تخلیق کر رہا ھے، جب کہ باقی حصۓ کے باغ کو سرسبز گھاس اور پودوں سے ہرا بھرا کیا گیا ھے۔ یہ کم خرچ اور خوبصورت ھے۔

4۔ غیر روائتی قسم کا

اگر آپ ایک شوخ منظر پیش کرنا چاہتے ہیں اور اسے باہر کی مکمل جگہ میں تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔ تو پھر اس پہاڑ کی مشابہت والی باڑ کو دیکھیں۔ سٹیل کی بنی یہ باڑ فنِ آرٹ کا نمونہ پیش کرتی مکمل طور پر باڑ کا کردار ادا کر رہی ھے۔ یقینی طور پر یہ ایک مہنگا کام ھے اور کم خرچ میں پایہ تکمیل نہیں ھو سکتا، لیکن اس کی تصویر بہت مشہور ھے۔یہ صحن کے لئے شاندار باڑ ھے اور سر سبز گھاس اور خوبصورت پودوں کے آگے سٹیل کی بنی یہ باڑ شاندار منظر پیش کر رہی ھے۔ آپ جیسا چاہیں اپنے صحن کے مطابق ڈیزائن تشکیل دے سکتے ہیں اسلئے جلدی سے اسے تخلیق کریں۔

5۔ جاسوس نظرکا پسِ منظر

Ogrodzenia realizacje, Nive Nive Jardines de estilo moderno Aluminio/Cinc Muros y vallas

پوری دنیا کے حوالے سے تمام گھروں کی باڑیں مکمل ڈھکی چھپی نہیں ھوتیں،آپ ایسی باڑ بھی لگا سکتے ہیں جن میں سے دن کوروشنی گزرنے کے ساتھ کچھ نہ کچھ پرائویسی ظاہر ھو جاتی ھے۔ یہ خاص قسم کی باڑ دھاتی پلیٹوں سے بنائی گئی ھے جس میں ہر پینل کے درمیان تھوڑی سی خالی جگہ چھوڑی گئی ھے جس میں سے جاسوسی کے طرز پر اندر دیکھا جا سکتا ھے۔ باڑ کو لگانے کا یہ طریقہ صحن میں کشادگی کا احساس پیدا کرتا ھے کیوں کہ یہ ایک طرح سے باہر سے رابطہ قائم رکھتا ھے۔

6۔ روائتی سفید باڑ

امریکیوں کے خواب ایک سنگل خاندانی گھراورسفید جالی دار باڑوں کے تصورات سے بھرے پڑے ہیں۔ تو کیوں نہ اس تجویز کو اپنایا جاے، اگر آپ بھی اسے پسند کرتے ہیں؟ آج کل یہ جالی دار سفید باڑیں نہ صرف لکڑی کی مدد سے بنائی جاتی ہیں بلکہ یہ پلاسٹک، دھات،اور پی۔وی۔سی پائپ کی مدد سے بھی بنائے جا رہے ہیں جو کہ اس کی بناوٹ میں ایک دلکشی اور نفاست پیدا کردیتے ہیں۔اس کا بڑا فائدہ یہ آپ کی جیب پر زیادہ بھاری بھی نہیں پڑتا۔آپ کسی بھی سٹائل کی باڑ کا انتخاب کر سکتے ہیں جو  کہ باہر کی چیزوں کو اندر آنے سے روک سکیں۔ مزید باڑ کے انتخاب کے لئے اس سے اوپر دی گئی تصاویر اور نیچے والی تصویروں سے بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

7۔ دیہاتی دلکشی کے ساتھ

اگر آپ دیہاتی منظر کا ارادہ رکھتے ہیں،تو اس سادہ لکڑی اور تاروں کی باڑ پر ایک نظر ڈالیں۔ہر لکڑی کے ڈنڈے کو دوسرے لکڑی کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے اوپر اور نیچے تاروں سے باندھا گیا ھے۔ یہ پرایویسی کے لئے بلکل بھی موزوں نہیں ھے لیکن آپ کے صحن میں ایک دیہاتی پسِ منظر اور دلکشی پیدا کر دیتا ھے۔باغ کی یہ باڑ پریوں کی کہانی کی یاد دلاتی ھے۔

8۔ آہنی سلاخوں والے گیٹ کے ساتھ

Realizacja ogrodzenia 16, Armet Armet Jardines de estilo clásico Muros y vallas

آہنی سلاخیں آپ کے باغ میں انگلش یا وکٹورین احساس پیدا کرتی ہیں۔ اگر آپ یہی چاہتے ہیں تو یہ آپ کے باغ میں ایک دلکش اضافہ ھے۔آہنی سلاخیں بہت مضبوط اور بھاری ھوتی ہیں،اور یہ بہت سے ڈیزائن میں دستیاب ھوتی ہیں جسی بھی آپ خواہش رکھتے ھوں۔ یہ پتھروں کی دیوار میں پیوست آہنی سالاخوں کا گیٹ آنے والے مہمانوں پر بہت گہرا اثر ڈالتا ھے ۔اگر آپ پورے باغ کی باڑ کو اس آہنی سلاخوں سے منسلک نہیں کرنا چاہتے تو صرف اس کا دروزہ ان آہنی سلاخوں سے بنا سکتے ہیں۔

9۔ دھات کی بنی باڑ

homify Jardines de estilo moderno

اگر آپ ایسی باڑ کی تلاش میں ہیں جو سستی ھونے کے علاوہ سٹائلش اور آسانی سے دیکھ بھال کی جانے والی ھو،تو پھر دھات سے بنی باڑ کا انتخاب کریں۔ دھات سے بنی باڑ کا بہت آسانی سے دیکھ بھال کی جا سکتی ھے کیوں کہ یہ موسمی اثرات سے پاک مواد سے بنی ھوتی ھے۔اور مزید اس پر آپ اپنی مرضی کا رنگ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ھے کہ بہت کم بجٹ میں بہت سارے رنگوں اور ڈیزائن میں دستیاب ھوتی ھے اور آپ کے باغ میں ایک خوشگوار اضافہ کرتی ھے۔

10۔ تمام تر پتھروں سے مزین

homify Jardines de estilo mediterráneo

اگر آپ کو پتھر پسند ہیں تو اپنے صحں کے ارد گرد مکمل طور پر پتھروں سے بنی دیوار کا انتخاب کریں۔ یہ تھوڑی سی مہنگی تو ثابت ھوتی ھے مگر اس کی مضبوط ساخت موسمی اثرات جیسے دھوپ،بارش دھند،پانی وغیرہ سے بچی رہتی ھے اور اسے دیکھ بھال کے لئے دوبارہ مرمت،رنگ و روغن یا داغ وغیرہ صاف نہیں کرنا پڑتے۔ پتھروں سے بنی باڑ آپ کے صحن میں بغیر دیکھ بھال کے بہت دلکش منظر پیدا کرتی ھے۔ یہ سر سبز گھاس اور رنگین پودوں کے درمیان مختلف سٹائل اور ڈیزائن کے ساتھ دلکش منظر کشی کرتی ھے۔

11۔ سر سبز باڑ

اگر آپ کچھ قدرتی پن چاہتے ہیں تو جھاڑیوں۔شربز،بشز اور درختوں کی مدد سے سر سبز قدرتی منظر کے ساتھ باڑ تخلیق کریں۔ یہ تقسیم صحیح طریقے سے ماحول میں گھل مل جائے گی اور آپ کی جگہ میں قدرتی منظر پیدا کر دے گی۔ تا ہم، اس قسم کی باڑ بہت زیداہ دیکھ بھال مانگتی ہیں جیسے پانی لگانا، کھاد ڈالنا اور بڑھی ھوئی شاخوں کی تراش خراش تا کہ یہ خوبصورت اور صاف نظر آئیں، اگر آپ ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں چاروں موسم گزرتے ہیں تو آپ بشز اور درختوں کا استعمال زیادہ کریں کیوں کہ یہ بہت کم پتے جھاڑتے ہیں اور کم گندگی پھیلاتے ہیں۔ ورنہ آپ زیادہ پرایویسی قائم نہیں کر سکیں گے۔

12۔ دھات اور پتھر کا امتزاج

Ogrodzenia nierdzewne, Armet Armet Jardines de estilo minimalista Muros y vallas

ہم پہلے لکڑی اور پتھر کی بات کر چکے ہیں، لیکن آپ کا دھات اور پتھر کے بارے میں کیا خیال ھے۔؟ آج کل قدرتی چیزوں اور انسان کے بنے ھوئے مواد کے امتزاج کے ساتھ بہت سے سٹائل اور ڈیزائن تخلیق ھو چکے ہیں۔اس لئے ان سٹائل کو اپنے باہر کے باغ کے لئے منتخب کریں۔ یہ پایئدار باڑ مثال کے طور پر،یہان اس ماڈل میں سیاہ پتھر کو نیچے بنیاد میں استعمال کیا گیا ھے جب کہ اس کے اوپرمختلف اونچائیوں کے ساتھ دھات کے بنے پینل یا پٹیاں مختلف خالی جگہیں چھوڑ کر لگائی گئی ہیں۔یہ باڑ کے طور پر ایک پائیدار اور خوبصورت نمائش پیش کر رہی ہیں اور آپ کے گھر آنے والوں کے لئے ایک قابلِ تحسین منظر پیش کرتی ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista