ڈھکی ہوئی ڈیوڑھیوں کے ساتھ 8 خوبصورت گھر

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
casa cafetera, Construexpress Construexpress Casas de estilo rural Concreto
Loading admin actions …

بلاشبہ کسی بھی گھر کی ڈیوڑھی ہمسائیوں اور آس پاس سے گزرنے والے لوگوں کے لئے بنیادی توجہ کا مرکز ہوتی ہے۔ اسلئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہ نا صرف گھر کے باقی طرزِ تعمیر سے مطابقت رکھتی ہو بلکہ اسمیں فرنیچر بھی اسی لحاظ سے ہو، رنگ و روغن بھی باقی گھر کے حساب سے ہو اور قدرتی ماحول سے بھی ہم آہنگ ہو۔ اسی لئے آج ہومی فائی پر آپ کو 8 ایسے شاندار گھر دکھانا چاہتے ہیں جنکی ڈیوڑھیاں قابلِ رشک ہیں ۔ ساتھ ہی میں ہم نے کچھ تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ 

ڈیوڑھیاں اطراف سے کھلی ہیں مگر اُوپر سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ اس سے بارش اور سورج کی تپش سے بچت ہو جاتی ہے مگر اسکے ساتھ ہی آپکے گھر کے داخلی راستے میں ایک اوٹ فراہم ہوجاتی ہے اور آپ ڈیوڑھی میں اپنے خاندان کے ساتھ کچھ اچھا وقت سکون سے گزار سکتے ہیں۔ مزید کچھ کہے بغیر آئیے ہم اپنا جائزہ شروع کرتے ہیں۔ 

مختلگ جگہیں مگر ایک جیسا سٹائل

اس طرح کے گھروں میں ہم الگ الگ داخلی راستوں کے ساتھ مختلف ڈیوڑھیاں بنا سکتے ہیں۔ ہم چھت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو دھوپ اور بارش سے بچاتی ہے۔ 

آپ ان میں سے کسی ایک میں کھانے پینے کی میز رکھ سکتے ہیں ، رہنے سہنے کی جگہ بنا سکتے ہیں اور ایک خوبصورت اور باسہولت داخلی گزرگاہ بنا سکتے ہیں۔ اور ہم باغ کو کسطرح نظر انداز کر سکتے ہیں ۔ جسمیں جدید انداز کا لکڑی کا فرنیچر رکھا گیا ہے اور اس پر سفید رنگ کیا گیا ہے جو موسم اور پانی کے اثرات سے محفوظ ہے۔ اگر آپ کو یہ ترتیب اور سجاوٹ پسند آئی ہے تو آپ بھی اسے اپنانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ 

ایک نہایت سادہ ڈیوڑھی

یہ ڈیزائن لوہے کی نالیوں کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے جو کہ تکونی ڈھلوان چھت کو سہاری دے رہی ہیں۔ اس ڈیوڑھی میں موسم اور قدرتی ماحول سے جی بھر کر لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا اس عمارت میں انگریزی کے حرف L کی شکل کا ایک برآمدہ بھی ہے جسکو وسیع چھت سے مدد مل رہی ہے۔ آپ کو صرف ایک یا دوآرام دہ کرسیوں کی ضرورت ہوگی جہاں بیٹھ کر آپ قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جیسا کہ اس تصویرمیں پہاڑ فراہم کر رہے ہیں۔ 

تھوڑے سے رنگ سے رونق لائیں

اکثر اوقات ہم ڈیوڑھی میں ہلکے رنگوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اسکو باوقاراور دھیما بنا سکیں مگر شوخ رنگوں کا اضافہ ایک اچھا خیال ہے۔ یہ بہت ہی شاندار تجویز ہے۔ اس گھر میں نیلے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور اسکو نمایاں کرنے کے لئے تھوڑا اضافہ چھت پر بھی کیا گیا ہے۔ نارنجی رنگ کے گملے مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں جو کہ گہرے سبز رنگ کی گھاس کے ساتھ بہت بھلے محسوس ہو رہے ہیں۔ 

جدید اور آرام دہ ڈیوڑھی

یہ آج کل کے زمانے کے حساب سے بنی ہوئی زیادہ ترڈیوڑھیوں جیسی ہے۔ اسمیں تعمیراتی ستون لگائے گئے ہیں ۔ یہ تعمیراتی مقاصد کے لئے ضروری ستون ہیں۔ یہ کافی وسیع جگہ ہے مگر یہ مسئلہ نہیں ہے اصل کام اس جگہ کے لئے موزوں فرنیچر تلاش کرنا ہے اور ایک ایسا ماحول بنانا ہے جہاں آپ آرام سے بیٹھ کر گپ شپ اور کھا پی سکیں اور جہاں آپ کے مہمان آرام اور سکون محسوس کر سکیں۔ 

انگریزی کے حرف L کی شکل والی ڈیوڑھی

جب آپ اپنا گھر تعمیر کررہے ہوں تو انگریزی کے حرف L کی شکل والی ڈیوڑھی ایک نہایت عمدہ انتخاب رہتا ہے۔ اس سے آپ کے گھر کے داخلی راستہ آنے والے مہمانوں اور دوستوں کے لئے خوش آمدیدی رہتا ہے۔ اگر آپ کچھ خوبصورت اور جدید لکڑی کی کرسیوں کا اضافہ کریں گے تو اس سے ایک دیہاتی طرزِ تعمیر کا احساس پیدا ہوگا مگر پھر بھی جدید ہی رہے گا۔ 

لکڑی کے گھٹوں سے بنی ڈیوڑھی

ہم جانتے ہیں کہ گھر کی تعمیر کے لئے لکڑی ایک بہت اچھا تعمیراتی سامان ہے۔ اپنے گھر کو لکڑی کے گھٹوں اور ستونوں سے تعمیر کریں جس سے اسکو ایک دیہاتی احساس ملے گا۔ اس طرزِ تعمیر میں لکڑی کا ایک بنیادی سانچہ فائدہ مند رہتا ہے اور داخلی راستے میں چھت کی جگہ بن جاتی ہے۔ 

اس ڈھکی ہوئی ڈیوڑھی میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اسمیں ایک بیرونی راہداری ہے جس سے اس عمارت کو ایک چار دیواری مل گئی ہے اور بڑی بڑی کھڑکیوں اور شیشے کے دروازے کی وجہ سے آپ رہنے سہنے کے کمرے میں بیٹھے ہوئے باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔  

خوبصورت، باوقار اور کشادہ گھر

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بڑا حصہ سرسبز و شاداب ہے جہاں آپ انواع و اقسام کے پودے لگا سکتے ہیں ۔ ان حصوں کے بیچ میں ایک سڑک بنائی گئی ہے تاکہ گاڑیاں وہاں سے آرام سے گزر سکیں اور گھاس اور پودوں کو نقصان بھی نہ پہنچے۔ یہ بچوں کے باہر کھیلنے کے لئے بہت ہی مناسب جگہ ہے۔ 

قدرتی ماحول اہم ہے

homify Casas de estilo rural

اگر آپ کے گھر کی چھت تنگ ہے اور خوش آمدیدی راستہ بنانے کی جگہ نہیں ہے تو اسکے متبادل کے طورپر آپ ایک خوبصورت باغ بنا سکتے ہیں تاکہ گھنٹی بجاتے ساتھ ہی آپ کے مہمانوں کا سواگت تازگے سے بھری مہکتی ہوا سے ہو۔ 

کیا آپ اور شاندار ڈیوڑھیاں دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر ہم آپ کو یہ پڑھنے کی دعوت دیتے ہیں ’ خوبصورت ڈیوڑھیوں کے ساتھ پانچ گھر’ ۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista