20 شاندارخوابگاہیں جن سے آپ کو بہت سی تجاویزمِل سکتی ہیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Choapan Decor by Erika Winters®Design, Erika Winters® Design Erika Winters® Design Habitaciones de estilo ecléctico
Loading admin actions …

اگر آپ سجاوٹ اور ڈیزائنگ کی مختلف تجاویز ڈھونڈھ رہے ہیں جس سے آپ کے کمرے کو ایک وضع دار، نازک اور نسوانیت سے بھرپور احساس دے سکے ، تو آپ اس مضمون کو نظرانداز نہیں کر سکتےکیونکہ ان میں رنگوں کے مختلف شیڈز اور اشتراک کی بہترین تجاویز ہیں۔ ہم آپ کو وہ بہترین طریقے دکھانا چاہتے ہیں کہ ایک خوش آمدیدی ماحول کیسے قائم کیا جاسکتا ہے جسمیں آپ تمام دن آرام کر سکیں اورخوش ہو سکیں۔ یہ مت بھولیں کہ خوابگاہ کسی بھی گھرمیں پسندیدہ کمرہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں آپ تمام دن کام کرنے کے بعد سوتے ہیں اور توانائی بحال کرتے ہیں۔ ہمارے انتخاب میں پارچہ جات اور رنگوں کے مختلف سٹائل موجود ہیں جو کہ تبدیلی اور خوبصورتی کے ایجنٹ ہیں۔ ذرا غور کریں!

1۔ لازوال شیڈذ

یہ کمرہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ پلنگ پوش کے لئے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سفیدی مائل بھورا اور نیلا رنگ آپس میں مِل کر کسطرح ایک خوبصورت متوازی ڈیزائن بنارہے ہیں جس سے اس کمرے کو اِس کمرے کو بہت خوبصورتی مِل گئی ہے۔ جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کمرے کے بیچ میں لگی تصویر اس کمرے کو روشن بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ اسمیں استعمال شدہ رنگ بہت روشن ہیں۔ 

2۔ وہ جنکو پُرانے زمانے کا انداز پسند ہے

اس کمرے میں آرائش کے لئے بہت کم عناصر استعمال کئے گئے ہیں مگر وہ تمام مِل کر کمرے کی شوبھا بڑھا رہے ہیں۔ سب سے پہلے ہم دیکھ رہے ہیں کہ کمرے میں ایک ڈبل بیڈ ہے جَس پر سرخی مائل بھورے رنگ کا پلنگ پوش ہے اور اس سے ملتے جلتے رنگوں کے کشن ہیں۔ کُشنوں کے لئے سرمئی رنگ کا استعمال بھی کیا گیا ہے تاکہ گہرے رنگوں کو ایک عمدہ تضاد مِل سکے۔ نیچے پڑا درمیانے سائز کا غالیچہ اس بات کی پُر زور عکاسی کر رہا ہے کہ کس طرح ایک سادہ سے غالیچے کی مدد سے کمرے کا ایک اثرانگیز تاثر دیا جا سکتا ہے۔ 

3۔ رنگ برنگا کمرہ

اس کمرے کی سب سے نمایاں خوبی اسمیں استعمال ہونے والے رنگ ہیں۔ اس میں گہرے اور شوخ رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے اور ان میں نارنجی رنگ سب سے نمایاں ہے۔ کشن بھی نہایت جاذبِ نظر لگ رہے ہیں ۔ اس کمرے سے ذرا تحریک حاصل کریں اور اپنے کمرے کو بھی رنگوں سے بھر دیں۔ 

4۔ نفاست پسند لوگوں کے لئے

اس کمرے میں سجاوٹ کے لئے روائتی انداز اپنایا گیا ہے اور سبز اور نیلے رنگ کے مختلف شیڈز کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمرے کی آرائش کرتے وقت ہمیں مختلف رنگوں کے ہمارے مزاج پر اثرات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے کہ وہ مثبت تواناےئ فراہم کرتے ہیں یا منفی۔ درحقیقت خوابگاہ کی آرائش کے لئے کچھ بہترین رنگوں میں سے ایک نیلا رنگ ہےجو کہ آپ کو پُر سکون ہونے میں یقینی طور پر مدد کرتا ہے۔ 

5۔ ایک باوقارخوابگاہ

نفاست پسند لوگوں کے لئے ہم نے ایک اور کمرہ تلاش کیا ہے ۔ اس خوابگاہ کی مرکزی دیوار پر لگا ہوا آرائشی نمونہ اس کمرے کی جان سے جبکہ فرنیچر کے لئے استعمال لکڑی کا شیڈ تکیوں کے غلافوں اور کمبل سے ہم آہنگ ہے۔ اور سیاہ رنگ کے پردے کو مت بھولیں جو کمرے کی آرائش میں استعمال شدہ رنگوں میں توازن فراہم کر رہا ہے بلکہ مجموعی طور پر کمرے کی آرائش میں استعمال مختلف عناصر کا واضح بھی کر رہا ہے۔ 

6۔ سب سے دلچسپ کمرہ

مختلف خوابگاہوں کے اس مجموعے میں یہ سب سے نمایاں اور منفرد ڈیزائن ہے اسلئے یہ بہت دلچسب اور پُر کشش لگ رہا ہے۔ ذرا پس منظر میں استعمال ہونے والے مخلتف آرائشی عناصر کو ذرا ملاحظہ کریں کہ وہ کِتنے اچھے طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ استعمال کئے گئے ہیں۔ جو لوگ یہ ڈیزائن استعمال کرنا چاہتے ہیں انکو ہماری بھرپور حمائت حاصل ہے بس انکو تھوڑا مہم جو ہونا چاہئے اور مختلف عناصر کے آپس میں استعمال کی تھوڑی جانچ ہونی چاہیئے۔ 

7۔ اگر آپکو ہلکے رنگ پسند ہیں

وہ لوگ جنکو سفید اور سفیدی مائل بھورا رنگ پسند ہے اور وہ اپنے اردگرد یہی رنگ دیکھنا چاہتے ہیں انکے لئے یہ سب سے سادہ کمرہ ہے جو ہم ڈھونڈھ پائے ہیں لیکن اسکو جو چیز نمایاں بنا رہی ہے وہ اس میں آویزاں نیلے رنگ کے مختلف شیڈر سے بنی پینٹنگ ہے ۔جبکہ اطرافی میزوں پر بھی پھولوں کی سادہ سجاوٹ کی گئی ہے جبکہ کشن بھی جاذبِ نظر لگ رہے ہیں۔ آپ اپنے کمرے میں سفید، سرمئی اور نیلے رنگ کا امتزاج کر سکتے ہیں۔ 

8۔ باہمت لوگوں کے لئے

زرد اور سرمئی رنگ کا یہ امتزاج بہت ہی حسین ہے کیونکہ یہ ایک بہت ہی عمدہ تضاد فراہم کررہا ہے۔ ایک اور چیز جو ہم نمایاں کرنا چاہ رہے ہیں وہ دیوارپر پلاسٹر کی بنی ہوئی پلیٹیں ہیں۔ اس سے کمرے کو ایک جدت اور وقار مل گیا ہے ۔ یہ کمرہ بیک وقت خوابگاہ اور مطالعہ کے کمرے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔ 

9۔ مطالعے کے کمرے کو خوابگاہ میں بدلئے

یہ کسی بھی کمرے کو خوابگاہ میں بدلنے کا ایک بہت ہی آسان طریقہ ہے کیونہ اسکے کونے میں ایک پلنگ لگادیا گیا ہے، دیواروں کی آرائش پر کوئی خرچ نہیں کیا گیا بلکہ بازار میں آسانی سے دستیاب گوند لگے آرائشی سٹیکر استعمال کئے گئےہیں۔ آپ بھی اگر چاہیں تو یہ کم خڑچ طریقہ اپنا سکتے ہیں

10۔ قابلِ استعمال ہونا سب سے ضروری ہے

جب ہم خوابگاہ کی آرائش کرتے ہیں تواسکا عملی ہونا نظر انداز کر دیتے ہیں حالانکہ یہ سب سے ضروری چیزہے۔ ذرا اس پلنگ کو ملاحظہ کریں کہ اسکے نچلے حصے میں مختلف درازیں بنائی گئی ہیں جو کہ کھلی ہیں اور اسمیں ضرورت کی مختلف اشیاء حتیٰ کہ رسالے بھی رکھے گئےہیں۔ یہ کمرے کو جدت دینے کے ساتھ ساتھ اسکو با ترتیب رکھنے کا بھی ایک نہایت عمدہ طریقہ ہے۔ یہ جدید سٹائل بہت با وضع ہے آپ اسکی نقل کرسکتے ہیں۔ 

11. رنگوں کا استعمال کریں

ایک نوجوان کا کمرہ اسوقت تک ایک نوجوان کا کمرہ نہیں لگتا جب تک اسمیں چمکیلے بھڑکیلے رنگ نہ استعمال کئے گئے ہوں۔ اس موقع پر ہم آپ کواس بات کا احساس دلانا چاہتے ہیں کہ یہ کتنا اہم ہے کہ آپ اپنی نوبالغ بیٹی کے کمرے کی سجاوٹ پر دھیان دیں اور اسکو ایسا بنائیں جو اسکی شخصیت کی عکاسی کرتا ہو۔ یہ جامنی رنگ بہت گہرا اور چمکیلا ہے اسلئے اسکے ساتھ نیلگوں مائل سبز رنگ کا استعمال کریں تاکہ ایک توازن قائم ہوسکے۔ 

13۔ کمرے میں ایک سا سیٹ استعمال کریں

کسی بھی کمرے کو ایک واضح شکل دینے اور اسکو عملی بنانے سے زیادہ بہتر کوئی چیز نہیں۔ آپ دیک سکتے ہیں کہ آپ اپنے بچوں کے کمرے کو کس طرح جاذبِ نظر اور موثر بنا سکتے ہیں اگر آپ فرنیچر ایسے لگائیں جو پڑھنے میں رکاوٹ نہ بنے۔ کمرے میں ذاتی عنصر شامل کرنے کے لئے اسمیں بچوں کا پسندیدہ کامک کیریکٹرکی تصویر لگادیں۔ 

14۔ گلابی رنگ کے مختلف شیڈز کو ہاں بولیں

گلابی رنگ کے مختلف شیڈز دنیا بھر میں لاکھوں لوگ نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ انکو اپنی خوابگاہوں کی آرائش میں استعمال بھی کرتے ہیں کیونکہ یہ رنگ نسوانیت، محبت اور دوستی کی نمائیندگی کرتے ہیں۔جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ ان رنگوں کا استعمال کمرے کو ایک خوش کن احساس دے رہا ہے۔ آپ بھی اپنی خوابگاہ کی آرائش میں ان رنگوں کا استعمال کریں مگر دھیان رہے کہ ہر چیز ان رنگوں کی نہ ہو ورنہ سب ایک سا لگے گا۔ ان کو سرمئی یا سفیدی مائل بھورے رنگ کے ساتھ باہم ملا کر کمرے کی آرائش کریں۔ 

14۔ نفیس اور شائستہ لوگوں کے لئے

اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جنکو ترتیب بہت پسند ہے اور اسکے ساتھ ساتھ کمرے میں بہت سی جگہ بھی چاہیئے تو یہ ڈیزائن آپکے لئے ہے۔ پلنگ کو ایک ایسی جگہ لگایا گیا ہے جِس سے کمرے میں کافی جگہ دستیاب ہو گئی ہے۔ اگر آپ یہ ڈیزائن اپنائیں گے تو ہمیں یقین ہے کہ آپکو اپنے مطلوبہ نتائج حاصل ہو جائیں گے۔ پلنگ کو کپڑوں کی الماری کے عین سامنے لگا دینے سے اور بھی جگہ مل جائے گی۔ 

15۔ اگر آپ رومان پسند ہیں

اگر آپکو آرام کرنا اور خواب دیکھنا دونوں ہی بہت پسند ہیں تو یہ کمرا آپ کے لئے بالکل بہترین ہے۔ یہ کمرہ بہت ہی سادہ اور بنیادی ہے جسمیں لکڑی کا پلنگ استعمال کیا گیا ہے جبکہ پھولدار ڈیزائن والے پلنگ پوش اور رضائی اسکونزاکت اور خوبصورتی کا احساس دے رہے ہیں۔ پرانے زمانے کے ڈیزائن والا پلنگ آپکے کمرے کو منفرد بنائے گا۔ 

16۔ منفرد عناصر کا استعمال کریں

یہ کمرہ بہت ہی شاندار اور باوقار لگ ریا ہے۔ اسکی آرائش بحیرہ روم کے آس پاس کے علاقوں میں استعمال ہونے والے آرائش کے رحجانات سے بہت ملتی جلتی ہے۔ اسمیں قالین، مختلف پارچہ جات اور نرم غلاف استعمال کئےگئے ہیں جو ضروری نہیں قدرتی اجزاء سے بنے ہوں۔ مصنوعی اجزاء کا استعمال اس کمرے کو بہت خوبصورت بنا رہا ہے۔ کمرے میں رکھا بکسہ اضافی سٹوریج کے لئے ہے۔ 

18۔ دیوارپرتصویریں بنائیں

دیوار پر بنی تصویریں کبھی بھی پرانی نہیں ہونگی اور تخلیق پسند لوگ کبھی بھی اپنی تخلییقی صلاحیتوں کے استعمال سے رک نہیں سکتے ۔ یہ بہت ہی شاندار خیال ہے کیونکہ یہ آپکو تخلیقی آزادی دیتا ہے۔ دیوار پر بنی تصویروں کے رنگوں کو نمایاں کرنے کے لئے باقی آرائش میں سفید رنگ کا استعمال کریں۔ 

18۔ اگر آپ کے پاس جگہ انتہائی کم ہے

اس صورت میں آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ سب سے زیادہ ضروری چیز آپ کا آرام ہے۔ کمرے کو بلاوجہ کے سامان سے بھرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ جیسا کہ آپ اس کمرے میں دیکھ رہے ہیں کہ ایک کونے میں پلنگ لگایا گیا ہے اور ایک سادہ ڈیسک اور کرسی استعمال کئے گئے ہیں ۔ دیوار پر بنی خانہ دار الماریاں کمرے کے سٹوریج کی ضروریات پوری کر رہی ہیں۔ 

19۔ سجاوٹ کے لئے وال پیپر کا استعمال کریں

گھر کے مختلف کمروں کے لئے آرائش کے مختلف نمونے استعمال کئے جا سکتے ہیں ان سب کا ایک جیسا ہونا ضروری نہیں۔ ہر کمرے کو اسکے مکین کے ذوق کے مطابق سجایا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ ہم اس کمرے میں دیکھ رہے ہیں کہ کمرہ انتہائی سادہ ہے اور اسمیں صرف ایک پلنگ اور دو کشن ہیں۔ اسکو نمایاں وال پیپر کی مدد سے کیا گیا ہے جِس پر پیرس کے ایفل ٹاور کا ڈیزائن بنا ہے۔ 

20۔ اپنے کمرے کو اپنے ذوق کے مطابق ترتیب دیں

آپ اپنا کمرہ اپنے ذوق کے مطابق بھی ترتیب دے سکتے ہیں اسکے لئے ایک خاص ڈیزائن، رنگ یا سٹائل کا انتخاب کرنا ضروری نہیں۔ آپ مختلف سٹائلوں کو ملا بھی سکتے ہیں ۔ بس اتنا خیال رکھیں کہ یہ عملی ہو، خوشگوار ہو اور ایک ایسی جگہ ہو جہاں آپ آرام کرسکیں ۔ یہ ضروری نہیں کہ آپکی خوابگاہ سٹائل اورخوبصورتی کے تمام تقاضے پوری کرتی ہو بلکہ اسکا ایک ایسی جگہ ہونا زیادہ ضروری ہے جہاں آپ اور آپکے کنبے کے افراد آرام سے رہ سکیں۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista