خوابگاہ کی دیوار پر موجود رنگ آمیزی کی ۱۵ تصاویر

Shahtaj Shahtaj
homify Habitaciones modernas
Loading admin actions …

خوابگاہ میں جتنی اہمیت فرنیچر اور پردوں کی ہوتی ہے اس سے کم ہی سہی لیکن خوبصورتی میں اتنا ہی حصہ رنگ آمیزی اور دیواروں اور فرش کے رنگ کا بھی ہوتا ہے۔ کیا  آپ جانتے ہیں رنگ آمیزی کا خوابگاہ کے ماحول پر بہت گہرا اثرپڑتا ہے اور نہ صرف ماحول بلکہ رہنے والے کے مزاج، صحت اور سوچ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 

رنگ آمیزی دیواروں پر کی جاتی ہے جو بظاہر دکھنے میں وال پیپر جیسی لگتی ہے لیکن اسے والپیپر کی طرح ہٹایا نہیں جاسکتا۔ وال پیپر خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں نسبت رنگ آمیزی یا دیواری مصوری کے۔ رنگ آمیزے کو دیوار کی طرح گیلے کپڑے سے صاف کرکے نیا جیسا بنایا جا سکتا ہے۔  

اگر رنگ آمیزی کی بات کی جائے اور وہ بھی خوابگاہ میں تو اس جگہ پر اکثر لوگ ایسی مصوری بناتے ہیں جسکا وہ خواب دیکھتے ہیں یا پھر کچھ ایسا جسکی وہ روز اپنے خوابگاہ میں داخل ہوتے ہی دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جو لوگ زمانے کے حساب سے چلنے کے شوقین ہوتے ہیں وہ کسی رنگ ساز سے مدد لیتے ہوئے اپنے خوابگاہ کو وقت کی جدیدیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسی کی مطابقت سے مصوری بنوا لیتے ہیں۔ 

لیکن اگر آپکے خود کے پاس رنگ آمیزی کے شاندار مشورے ہوں تو آپ اپنے خوابگاہ میں اپنی پسند کی رنگ آمیزی بنوا سکتے ہیں۔ تو آئیں دیکھیں خوابگاہ کی دیوار پر موجود رنگ آمیزی کی ۱۵ تصاویر!

۱۔ سیاہ رنگ کی دیوار پر سفید بڑا سا پنکھ چھوڑ کر اڑتے پرندے۔

۲۔ ہر زاویے سے نئے تصویر سامنے لاتی دیوار پر نیلے، سیاہ اور سفید رنگ کی مختلف اشکال۔

۳۔ سفید دیوار پر سیاہ رنگ کا مرجھایا ہوا درخت، شاید خزاں کا موسم ہے!

۴۔ بھورے سنہرے والپیپر کے اوپر خفیہ الماری نما بنی رنگ آمیزی۔

homify Habitaciones de estilo clásico

۵۔ سفید دیوار پر بنی مختلف سائز اور رنگوں کی پون چکیاں کمرے کی شان ہیں۔

۶۔ سیاہ دیوار پر سفید چٹّانوں کی رنگ آمیزی کسی زاویے سے پلنگ پر رکھے گئے تکیوں کی وضع بھی دے جاتے ہیں۔

۷۔ سرمئی چاندی رنگ کی ڈیزائن کمرے کو کشادہ وضع دینے میں کامیاب ثابت ہو رہی ہے!

homify Habitaciones modernas

۸۔ خوبصورت گھر ایک کمرے میں! اس رنگ آمیزی میں ایک خواب ہے کسی کا۔

Фантазия, he.d group he.d group Habitaciones de estilo industrial Madera Acabado en madera

۹۔ منفرد ڈیزائن، خوبصورت رنگوں کا مجموعہ اور کمرے کے فرنیچر سے امتزاج، کیا کمال ہے یہ مصوری!

۱۰۔ انوکھے پن کی مثال، پرانی لکڑی کی دیوار ہے یا رنگ آمیزی؟

۱۱۔ خوبصورت ڈالیوں پر حسین گلابی پھول، پس منظر میں ہلکا نیلا رنگ کامل اور بہترین ہے!

homify Habitaciones de estilo escandinavo

۱۲۔ دیہی وضع کا نظارہ، چھوٹی پرانی اینٹیوں کے ساتھ قدیم احساس فراہم کرتا ہے۔

۱۳۔ ہریالی اور سرسبز کو نمایاں کرتی سرمئی رنگ کی دیواری مصوری، حسن اور جدیدیت کا پیکر ہے۔

۱۴۔ سادگی کے ساتھ دلکشی دیکھنا چاہتے ہیں؟ اس سیاہ رنگ کی رنگ آمیز دیوار کو دیکھیں!

۱۵۔ خاکستری رنگ میں مستطیل شکل میں بنی اس رنگ آمیزی میں کشش ڈھونڈنا مشکل نہیں!

خوابگاہ کی دلکشی میں اضافہ کرنے کے لئے پڑھیں: ۷ ایسے فرنیچر جو آپکے خوابگاہ کو کامل بناتے ہیں!

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista