باورچی خانے کی صفائی کے10 آسان ٹوٹکے

M Usman M Usman
Harbourside kitchen, Tim Jasper Tim Jasper Cocinas de estilo rural
Loading admin actions …

گھروں کی صفائی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے، گھر کے ہر ایک حصے کی صفائی ضروری ہوتی ہے، باورچی خانہ بھی سب سے اہم اور ضروری ہے۔ ہم سب کو اسے صاف ستھرا رکھنے بلکہ اسے چمکانے کی فکر رہتی ہے۔ باورچی خانہ وہ جگہ ہے جہاں کھانے پینے کی وجہ سے ہر چیز بہت احتیاط اور صفائی مانگتی ہے۔اس لیے ہم آج آپ کو باورچی خانے کی صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کے کچھ طریقے بتارہے ہیں۔

ایک آئیڈیل باورچی خانے میں استعمال کے بعد ہر چیز کو دھو کر اپنی جگہ پر رکھنا چاہیئے۔ دنیا کی جدید ترین سامان کے ہوتے ہوئے بھی صفائی کی اپنی ضرورت موجود رہتی ہے ورنہ وقت سے پہلے ہی چیزیں خراب ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ آج ہونی فائی میں 10 تجاویز آپ کی خدمت میں پیش کی جاتی ہیں جن پر عمل کرتے  ہوئے آپ اپنے باورچی خانے کو آئیڈیل باورچی خانہ بنا سکتے ہیں۔

1. جلے ہوئے برتن دھونا

بعض اوقات کھانا پکانے کے دوران برتن اس قدر جل جاتے ہیں کہ اسے دھونے کے بجائے پھینک دینے کو جی چاہتا ہے۔ لیکن آپ ایک محلول کی مدد سے یہ مشکل کام آسان بنا سکتے ہیں۔ ایک کپ سرکہ، دو چمچ میٹھا سوڈا اور ایک کپ پانی لے لیں۔

جلے ہوئے برتن میں ایک کپ پانی اور سرکہ ڈال کر چولہے پر رکھ دیں، جب پانی ابلنے لگے تو اتار لیں اور میٹھا سوڈا ڈال کر کچھ  دیر بعد دھو لیں۔

2. چیونٹیوں سے نجات

باورچی خانے کے دراز کو خالی کرنے کے بعد برش سے گرد و غبار صاف کر لیجیے پانی کے لیے جو اسپرے بوتل ملتی ہے اس میں سرکہ بھر کر ہلکا سا اسپرے کیجیے۔ 24 گھنٹے بعد خشک تولیے سے صاف کرنے کے بعد سامان دوبارہ دراز میں رکھ دیں تمام سامان اچھی طرح چیک کر لیں کوئی مصالحہ یا دال وغیرہ خراب تو نہیں ہو گئی اگر ہو تو اسے فورا ہٹا دیں اور دراز میں چند تیز پتے رکھ دیں۔

3. مائیکرو ویو اوون کو چمکائیں

مائیکروویو اوون کو صاف کرنے کے لیے ایک شیشے کے باﺅل میں چوتھائی کپ سرکہ ایک کپ پانی میں شامل کرکے ڈال دیں اور پھر پانچ منٹ تک اوون کو چلائیں۔ اس کے بعد باﺅل کو ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس میں ایک کپڑا یا اسفنج ڈال کر اوون کے اندر لگے دھبوں اور دیگر گندگی کو صاف کرلیں۔

4. کیڑے مکوڑے بھگائیں

 باورچی خانے میں کیڑے مکوڑے بہت تنگ کرتے ہیں، ہم سب ہی ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ اگر آپ فرش پر کپڑا مارتے وقت اگر فنائل بھی پانی میں ڈال کر فرش کو دھوئیں تو کیڑے مکوڑے اِدھر کا رُخ کریں گے۔

5. چھریوں کو تیز کریں

جب چھری کے بلیڈ کی تیزی ختم ہونے لگے یا اس پر کچھ چپک جائے تو اسے صاف کرنے کے لیے پانی کا استعمال مت کریں بلکہ چھری کو سرکے میں ڈوبے ہوئے کپڑے سے صاف کریں اور کسی دوسرے کپڑے سے اسے خشک کرلیں۔ چھری کو پانی میں بھگو کر مت رکھیں اس سے ان کی دھار متاثر ہوتی ہے۔

6. کھڑکیوں کی صفائی

باورچی خانے کی کھڑکیوں کے شیشوں پر دھویں اور دوسرے گردوغبار کی وجہ سے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ ان دھبوں کو صاف کرنے کے لیے ا ن پر اچھی طرح سرکہ رگڑیں اور پھر کسی اونی کپڑے سے صفائی کر لیں، شیشے چمکدار اور باورچی خانہ روشن روشن ہو گا۔

7. جمی ہوئی چکنائی سے نجات

چولہوں یا کچن کاﺅنٹر پر اکثر گھی جم جاتا ہے جسے صاف کرنا کوئی آسان کام نہیں، اس کے لیے پانی اور سرکے کی یکساں مقدار سے محلول تیار کریں اور اس میں  کپڑے کو بھگو کر ان داغ دھبوں پر رگڑیں۔ اس چکنائی کو صاف کرنے کے ساتھ سرکہ وہاں بس جانے والی بُو کو بھی ختم کردیتا ہے۔

8. سنک رہے رواں

سرکے اور میٹھے سوڈے کا مرکب ڈرین میں پھنسے کچرے کو ہٹانے کے موثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے مزے کی بات یہ ہے کہ اس سے پائپ بھی متاثر نہیں ہوتے۔ پہلے آدھا کپ میٹھا سوڈا پھر ایک کپ سرکے کو سنک(ڈرین) میں ڈالیں، جب ان کی جھاگ بن کر بیٹھنے لگے تو اسے گرم پانی سے فلش کردیں۔ پانچ منٹ تک انتظار کریں اور پھر ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ اس طرح صفائی کے ساتھ ساتھ بدبو بھی ختم ہو جاتی ہے۔

9. ہمیشہ کچھ نیا کریں

ہر باورچی خانے میں کوئی نہ کوئی کونا یا جگہ ایسی بچ جاتی ہے جو ضائع سمجھی جاتی ہے۔ لیکن اس تصویر کو دیکھنے کے بعد آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایسے دراز جگہ اور سامان دونوں مسائل کو حل کر دیتے ہیں، آزمائش شرط ہے!

10. کھانے کا سوڈا آپ کو آگ سے بچا سکتا ہے

اگر بدقسمتی سے کبھی آگ لگ جائے تو ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ کھانے کا سوڈا آگ کےشعلے مدھم کر سکتا ہے۔ اگر خدانخواستہ آپ کے باورچی خانے میں کوئی چیز آگ پکڑ لے تو اس کے اوپر کھانے کا سوڈا پھینکیں۔ یہ گرم ہو کر کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے اور یہ گیس آگ بجھا دیتی ہے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista