کپڑوں اور بستر کی چادروں پر لگے دھبوں سے آزادی صرف ۶ طریقوں سے

Shahtaj Shahtaj
Apartament 115 m2, ADV Design ADV Design Habitaciones de estilo clásico
Loading admin actions …

آج کے جدید دور میں گھر چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے اس میں گنجائش کے مطابق فرنیچر کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔ خصوصاََ پلنگ کا کہ اچانک اگر کوئی مہمان آجائے تو چادر اور تکیے کا غلاف بدل کر مہمانوں کے لئے بستر آسانی سے تیار ہوجاتے ہیں۔ اور صبح ہوتے ہی چادر جھاڑ کر بستر صاف ستھرا کرلیا جاتا ہے۔ 

اب ظاہر ہے کہ جب بستر کی چادریں بچھاتے ہیں تو مہمان ہم سے یہ توقع ضرور رکھتے ہیں کہ جو چادر یا غلاف بچھایا جا رہا ہے وہ کتنا صاف ستھرا ہے۔ آیا اس میں داغ دھبے وغیرہ تو نہیں لگے جس کی وجہ سے یہ بد نما نظر آرہے ہوں۔ اب ان کو صاف کیسے کیا جائے آیئےہم آپ کو چند آسان ٹوٹکے بتاتے ہیں!

۱۔ فوری دھو لیا جائے

اگر چادر یا کپڑوں پر چائے وغیرہ گر جائے تو اسے اٹھا کر فوراََ پانی میں بگھو لیا جائے تو داغ گہرے ہونے کا اندیشہ نہیں رہتا اورپانی میں بھیگنے کی وجہ سے چادر یا کپڑے سے داغ نکل جاتے ہیں یا کم سے کم ہلکے ضرور ہوجاتے ہیں۔

۲۔ ٹالکم پاؤڈر سے

تیل یا گھی کے یا کسی بھی طرح کی چکنائی والے داغ پر صحیح طرح سے ٹالکم پاؤڈر چھڑک کر اس پر اخبار یا کسی طرح کا کاغذ رکھ کر اس پر گرم استری رکھ دی جائے تو وہ داغ نکل جاتے ہیں پھر اسے کسی ڈٹرجنٹ پاؤڈر سے دھو لیا جائے۔

۳۔ نمک اور لمبو سے

پان کے داغ یا ہلکے رنگ کے نشان پر لمبو اور نمک کو ملا کر رگڑنے سے بھی نشان ختم ہوجاتے ہیں اور کپڑے صاف ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ان کے علاوہ اور بھی دلچسپ اور سستے آئیڈیاز حاص کرنے کے لئے ہارے پیشہ وروں سے مشورہ کرسکتے ہیں۔

۴۔ مٹی کے تیل سے صفائی

اگر کسی وجہ سے گریس کے دھبے یا چادروں پر لگ جائیں تو انہیں مٹی کے تیل سے صاف کرلیا جائے اور بعد میں نیم گرم پانی سے دھولیں تو یہ داغ بالکل صاف ہوجاتے ہیں جیسے یہ تھے ہی نہیں۔

۵۔ بلیچ یا کیمیکل سے صفائی

اگر چادریں اور کپڑے سفید یا ہلکے رنگ کے ہوں تو ان میں لگے داغ بلیچ لیکوڈ سے آسانی سے نکل جاتے ہیں اور کپڑوں میں صفائی نظر آتی ہے اور سفید کپڑے صاف و شفاف نظر آتے ہیں۔ لیکن اگر کپڑے یا چادریں رنگین ہیں تو اس میں خطرہ رہتا ہے کہ بلیچ سے رنگ خراب ہوجائیگا اور داغ ختم ہونے کے بجائے کپڑے اور بدنما نظر آئیں گے اس لئے کسی بھی قسم کا کیمیکل استعمال کرنے سے پہلے اسے کم مقدار میں پانی میں ملا کر استعمال کیا جائے تو نہ صرف کپڑے خراب ہونے سے محفوظ رہینگے بلکہ احتیاط کرنے سے کپڑے اور چادریں دھل کر نکھر جائینگی۔

۶۔ متفرق

مختلف گھروں میں خواتین الگ الگ ٹوٹکے استعمال کرتی رہتی ہیں اور ان میں زیادہ تر کامیاب بھی ہوتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ صحیح معلومات رکھی جائے تو بوقت ضرورت فوری عمل کرلیا جائے۔ نمک، گرم پانی، مٹی کا تیل یہ اشیاء عام طور پر گھروں میں موجود ہوتی ہیں تو انہیں زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔بعض دھبوں پر آلو کاٹ کر رگڑنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ بچوں والے گھروں میں روشنائی کے داغ بھی کپڑوں پر نظر آتے ہیں جو کہ آسانی سے صاف ہوجاتے ہیں۔
کپڑے اور پلنگ کی چادروں کا مہنگا ہونا معنی نہیں رکھتا نہ اس کی معیار کی اہمیت ہے بلکہ گھر کے اندر بچھی ہوئی چادریں اور کپڑے اگر داغ دھبوں سے مبرّہ ہیں تو گھر خوش نما لگتا ہے۔

دلچسپ تجاویز کے لئے پڑھیں: گھر کی صفائی کے ۷ آسان اور سستے ترین طریقے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista