چھوٹی کھڑکیوں کے لئے 10 شاندار ڈیزائن

usranaz usranaz
homify Habitaciones modernas
Loading admin actions …

کمرے کی خالی جگہوں کو قدرتی روشنی سے روشن کرنے یا تاریک گوشوں کو قدرتی روشنی اور تازہ ھوا سے سرشار کرنے کے لئے کھڑکی مرکزی کردار ادا کرتی ھے۔ یہ سائز میں چھوٹی ھوں یا بڑی، کمرے میں ایک خوشگوار احساس پیدا کرتی ہیں اور اپنے دلکش سٹائل اور ڈیزائن سے کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ جب ہم کمرے کے ڈیزائن میں اس کے سائز کو چھوٹا یا کم کرتے ہیں تو اس کے سٹائل کے لئے بھی منصوبہ بندی کرنی پڑے گی کہ آیا اس کھڑکی کو شٹر لگائیں جائیں یا ایسے ہی چھوڑ دیا جائے؟ ؟ سوئنگ، فولڈنگ یا سلائڈنگ ؟ اس کے پردوں کے لئے رنگوں کا انتخاب؟ اس کے پردے ہلکے ھونے چاہیئں یا بھاری بھر کم؟ یہ وہ سب باتیں ہیں جن کا کھڑکی کی منصوبہ بندی کرتے وقت تعین کر لینا ضروری ھوتا ھے۔

چونکہ ان میں سجاوٹ کا عُنصر ذیادہ ھوتا ھے جو کہ کھڑکی کے سائز پر بھی انحصار کرتا ھے۔آج کے اس ھومی فائی مضمون میں ہم ایسے کھڑکیوں کے دس ڈیزائن پیش کریں گے جن کو ہمارے ماہر ڈیزائنر نے آپ کے لئے منتخب کیا ھے۔ تو پھر بغیر کسی وقفہ کے ! ان ڈیزائن پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1. کھڑکی ایک دنیا

باہر کی جن چیزوں کو ہم نہیں دیکھ پاتے یا جو ہمیں نظر نہیں آرہی ھوتی کھڑکی ان چیزوں کو واضح کر دیتی ھے۔ یہ چھپی ھوئی پُر اسرار چیزوں کو حقیقت میں تبدیل کر دیتی ھے۔ داخلہ ڈیزائنر پوری توجہ سے اس کا ڈیزائن مرتب کرتے ہیں قطع نظر اس کے کہ اس کا سائز کتنا ھوگا، اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ھوتی ھے کہ کمرے کے کس حصے میں کھڑکی تخلیق کی جائے جس  سے کمرے کا کون سا حصہ باہر کی دنیا سے چھپایا جائے اور باہر کے کس حصے کو اندر سے دیکھا جا سکے۔ اس کی سجاوٹ کے لئے سفید رنگ اس کھڑکی کے ہم آہنگ ھوتا ھے اور اس سے کمرے میں روشنی سے ایک جہاں آباد ھو جاتا ھے۔

2۔ دیگر عناصر جن کو شامل کیا جا سکتا ھے۔

جیسا کہ ہم شروع میں کہ چکے ہیں کہ کمرے میں کھڑکی اس کے ڈیزائن میں شامل ھوتی ھے جو کہ قدرتی روشنی کو کمرے میں لا کر اسے روشن کرتی ھے۔اور ان سب کے ساتھ یہ کمرے کی خوبصورتی بڑھانے والے عناصر میں شامل ھے۔ تاہم کھڑکی بذات ِ خود ایک آرائشی عنصر ھے لیکن اسے مزید خوبصورت بنانے کے لئے اور اس کی سجاوٹ کے لئے اس کے ارد گرد سجاوت اشیاء نصب کرنے کی ضرورت ھوتی ھے۔اس تناظر میں، پردے ہماری آنکھوں کا مرکز بن جاتے ہیں، لہذا یہ ضروری ہے کہ وہ کمرے میں باقی ٹیکسٹائل کے ساتھ آرائشی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔ اس کے ساتھ ہی کمرے کے روغن کے مظابق ان پردوں کے کے رنگ کا انتخاب کریں تاہم بڑے پھولوں والے پردے ہمیشہ خوبصورت اور دلکش منظر تخلیق کرتے ہیں۔

3۔ کہاں پر فٹ کرنا ھے۔۔۔۔۔۔۔

l-shaped dormer loft conversion richmond homify Habitaciones modernas

چھوٹے کمروں میں چھوٹی کھڑکیاں ہی قدرتی روشنی کو کمرے میں داخل کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں لیکن جب کمرے کا بڑا سائز ہمیں بڑی کھڑکیوں کی اجازت دیتا ھے تو اکثر ہم ایک کی بجائے تین کھڑکیوں کا مجموعہ تخلیق کرتے ہیں جو کہ نہ صرف پورے کمرے کو روشن کرتی ہیں بل کہ اسے خوبصورت ڈئٓیزائن بھی بخشتی ہیں۔ ہم چھوٹی کھڑکیوں کی بات نہیں کر رہے جس میں کم جگہ ھوتی ھے،جب ہمارے پاس جگہ کا مسئلہ نہیں ھے تو ہم کھڑکیوں کے ڈیزائن میں گھومنے والے دروازوں کے سٹائل کی کھڑکیوں کا انتخاب کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف روشنی بڑی مقدار میں کمرے میں داخل ھوتی ھے بلکہ تازہ ھوا بھی بہت جلد کمرے کو تازہ دم کر سکتی ھے۔

4۔ بالکونی اور کھڑکی

وہ لوگ اس بات کو تھوڑا بہت جانتے ہین کہ جن کے کمرے کے ساتھ ذاتی بالکونی تعمیر کی گئی ھے۔ وہ لوگ زیادہ روشنی کو کمرے میں داخل کر سکتے ہیں اس کے ساتھ بالکونی میں کھڑے ھو کر باہر کے مناظر سے لطف اندوز بھی ھو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ بالکونی کی بدولت قدرتی روشنی سے براہِ راست مستفید بھی ھو سکتے ہیں۔ تا ہم اپنی چھوٹی کھڑکی کی بدولت اپنے کمرے سے ہی باہر کے مناظر سے لطف اُٹھا سکتے ہیں۔

5۔ دیوار پر ایک دلکش منظر کی پینٹنگ کی طرح

Casa en La Cerdanya. 2013, Deu i Deu Deu i Deu Salas de estilo rústico

آپ اپنے کھڑکی کو دوسرے پہلو سے بھی استعمال کر سکتے ہیں اگر آپ قدرتی مناظر کے دلدادہ ہیں یا اپنے کھڑکی کے دوسرے طرف کے منظر کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو یہ تجویز نہائت کار آمد ھے۔ آج کے جدید دور میں کھڑکیوں پر لگانے کے لئے کرسٹل کے شفافیت سے مزین چھوٹی کھڑکی کے سائز کی اسکرین دریافت ھو چکی ہیں جن کو کھڑکی کے شیشے پر لگانے سے کھڑکی کے دوسری طرف کا منظر یکسر تبدیل ھو جائے گا اور آپ اس منظر کو اپنی پسند اور شوق کے مطابق تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح قدرتی روشنی بھی کمرے میں داخل ھوتی رہے گی اور آپ اپنی پسند کے دلکش مناظر سے لطف اندوز بھی ھو سکیں گے۔

6۔ ہر چیز اندر ہی ھے۔۔

اس پوائنٹ پر ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کھڑکی کے لئے کمرے کا سائز کچھ خاص اہمیت نہیں رکھتا۔ٹھیک ھے ایک کھڑکی کے لئے اس کا ڈیزائن  اور سٹائل کا انتخاب بھی کوئی بڑا مسئلہ نہیں رھا،حتی کہ ہم کھڑکی کے لئے ایک سادہ سا فریم کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کے گھومنے والے دروزوں کی بجائے شٹر کو بھی استعمال میں لایا جا سکتا ھے۔ حتٰی کہ اس کے پردے کے انتخاب اور اس کو سجانے کے علاوہ سب سے نازک پہلو اس کو اس انداز میں ترتیب دینا ھے جس سے ہمارا سونے کا کمرہ زیادہ خوبصورت اور آرام دہ جگہ میں تبدیل ھو جائے۔چاہے یہ کمرہ کانفرنس ھال یا کام کرنے کے کمرے میں تبدیل ھو جائے۔

7۔ خواب گاہ میں فنگ شوئی سٹائل

ہماری خواب گاہ کے انتظامات میں سے سب سے اہم  اندرونی فرنیچر کا انتخاب ھے۔ یہ اس لئے کہ پہلی نظر میں خاص طور پر گندا فرنیچر پورے خواب گاہ کے ماحول کو تباہ کر دے گا۔ ٹھیک ھے! خواب گاہ میں روشنی کے لئے ، قدرتی روشنی کے ذرائع کو کبھی مت بھولیں۔ ہم یہ بات دوبارہ دہرا رہے ہیں کہ روشنی کے لئے کھڑکی کو پلنگ کے پیچھے یا اس کے برعکس آگے نہیں ھونا چاہئے۔ یہ ہم نہیں کہتے لیکن قدیم چینی روایات فنگ شوئی کے مطابق جس میں ہر چیز کو شمار کیا جاتا ھے، اس کے سجاوٹ میں فنگ شوئی کے مطابق اس کھڑکی کو بلکل آخر میں ھونا چاہئے۔ 

8۔ دالان میں

ٹھیک ھے ! ہمیں کسی بھی گھر کے قیام میں روشنی کے ذرائع کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے حتیٰ کہ گھر کے دالان کو بھی اس میں شامل کرنا چاہئے جہاں سے سورج کی کرنوں کو کمرے میں داخل کیا جا سکے۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ھے، دالان کی بڑی کھڑکی پر سورج کی تپش کو جذب کرنے کے لئے ٹھنڈے شیشے لگائے گئے ہیں جو کہ ذیادہ دلچسپ منظر پیش کر رہے ہیں۔ یہ ایک خوشگوار احساس پیدا کرتا ھے اگر اس کے فریم پر بھورے رنگ کا پینٹ  کوٹ کر کے پینٹنگ لگا دی جائے جو کہ آپ کی شخصیت کی عکاس ھو۔

9. چھوٹی کھڑکیاں ، کشادہ جگہ

loft with rear mansard and roof terrace fulham homify Cocinas modernas

جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کچھ چھوٹی کھڑکیاں اپنے کمروں کے سائز کے مطابق نہیں ھوتی۔ در اصل بہت سے مواقع پر ایسی کھڑکیاں روشنی کی تقسیم کے لئے اس کمرے کا اسٹریجک حصہ ھوتی ہیں۔ اور عام طور پر خوبصورتی کے عنصر کو بھی مدِ نظر رکھا جاتا ھے،دوسرے الفاظ میں کمرے کی خوبصورتی اور روشنی کی ترسیل کی خاظر ان کھڑکیوں کا ڈیزائن اور تعمیر زرا ہٹ کے بنائی جاتی ھے۔جیسا کہ اس باورچی خانہ میں دیکھا جا سکتا ھے دو کھڑکیوں کو اس کی ترچھی چھت میں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ھے کہ سورج کی روشنی بھی براہِ راست اندر داخل ھو اور اس کا ڈیزائن بھی باورچی خانہ کو خوبصورتی اور افرادیت بخشے۔ کون کہتا ھے چھوٹی کھڑکیاں بڑے کمروں کو روشن نہیں کر پاتی؟

10. حتٰی کہ غسل خانہ میں بھی۔۔۔

مختصر یہ کہ، سنہری اصول کھڑکی کے بغیر مکمل نہیں ھوتے۔ حتیٰ کہ جب ہم گھر کے چھوٹے ترین کمروں کا ذکر کرتے ہیں، جیسے کہ غسل خانہ۔ ایک جگہ جہاں گندگی اور نمی جمع ہوجاتی ہے، اس کی موجودگی قابل قدر بن جاتی ہے. اگر، دوسروں کی طرح، آپ کافی مہذب ہیں تو ایک مناب سائز نصب کرنے کے لئے کافی جگہ ہے،پھر اس کام کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ بلا شبہ آپ اس کھڑکی میں غیر شفاف شیشہ کا استعمال کر سکتے ہیں ،اگر آپ شیشہ کو زیادہ محفوظ تصور نہیں کرتے تو اس کھڑکی میں دروزے یا شٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کھڑکی کو مزید سجانے کے لئے خوبصورت تصویر کے ساتھ بھی سجایا جا سکتا ھے یہ سب آپ کی سوچ اور شوق پر انحصار کرتا ھے۔

اسی طرح آپ گھر کے دروازے کے لئے اس ڈیزائن کو کبھی نہیں بھولیں گے، آپ کبھی بھی پس منظر میں چھوٹی کھڑکی نہیں چھوڑیں گے، ورنہ ان کی غیر موجودگی میں اس کی تصویر. اور اس مضمون کو پڑھنے کے بعد، مزید عذر نہیں ھونا چاہئے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista