۲۰ منٹ میں گھر کیسے صاف کیا جائے؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
2 BHK APARTMENT INTERIORS IN BANGALORE, BENCHMARK DESIGNS BENCHMARK DESIGNS Salas modernas Contrachapado
Loading admin actions …

گھر صاف کرنا خاصا مشکل کام ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی لوگ بہانے گھڑ گھڑ کے اس کام میں دیر کرتے رہتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم صفائی کا کام مہینے کے اختتام کے لیے رکھ چھوڑتے ہیں جب یہ سب جمع ہو کر پہاڑ سر کرنے جیسا لگتا ہے۔ مگر یہ بوجھ ہلکا کرنا آسان ہے گو آپ ہر دن 20 منٹ صفائی کو دیں۔ گھر کا کام جمع نہ کریں۔ ہر دن تھوڑا تھوڑا کام کریں تا کہ ایسا کام جمع نہ ہو پائے جو ایک وقت میں آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کام خوفناک انداز میں بڑھے گا نہیں اور آپ ک گھر ہفتے کے ہر دن صاف ستھرا نظر آئے گا۔ آپ کو سارا کام ایک ہی دن میں کرنے کی ضرورت نہیں۔ بجائے سارا گھر ایک ہی دن صاف کرنے اور اگلی بار صفائی ہونے تک اسے گندا ہونے دینے کے، آپ کو ہر دن ۲۰ منٹ صفائی کرنی چاہیے، اور آپ دیکھیں گے کہ آپ کو گھر ہر روز صاف رہے گا۔

داخلی ہال کی صفائی

داخلی ہال زیادہ تر ایک گھر کے گندے ترین حصوں میں سے ایک ہوتا ہے اور یہ شرم کی بات ہے کیوں کہ یہ آپ کے گھر کا پہلا تاثر ہوتا ہے۔ یہ اس وجہ سے ہے کیوں کہ ہم عموما ہر چیز، جیس کہ جوتے، جیکٹیں، چابیاں، بیگ اور ہیلمٹ گھر میں داخل ہوتے ہی داخلے پر رکھ چھوڑتے ہیں۔ مگر تھوڑی سی تنظیم اور پابندی کی مدد سے اس سے بچ جا سکتا ہے۔ داخلے پر درست فرنیچر رکھیں جیسا کہ جوتوں کے ریک اور دیواروں پر لگے ہک جہاں آپ سامان پھینکنے کے بجائے اچھے سے رکھ سکیں۔ ہر چیز کو فورا اس کی جگہ پر رکھنے کی عادت بنا لیں۔

فرنیچر اپنی جگہ پر ہونا چاہیے

پہلا اصول یہ ہے کہ جو چیزیں کمرے کا حصہ نہیں انہیں روز واپس رکھیں اور کمرے میں صرف تب تک رہنے دیں جب وہ استعمال میں  رہی ہوں۔ اگر ایسا نہ کی گیا تو ان کی وجہ سے گند پھیلے گا۔ اس کے علاوہ کمرے میں کسی بھی نئے فرنیچر کے اضافے یا پرانے کی ترتیب میں تبدیلی پر اسے اچھے سے ترتیب دیں تا کہ کمرہ صاف لگے۔

دو صفائیوں کے درمیان بڑا وقفہ نہیں آنا چاہیے

homify Salas de estilo asiático Contrachapado

فرش کی صفائی اور ڈسٹنگ ہر چند دن بعد کی جانی چاہیے۔ اگر آپ فرش ہفتے میں چند بار تھوڑا بھی صاف کریں تو آپ کو ہفتے کے اختتام پر رگڑائی نہیڑ کرنی پڑے گی۔ اسی لیے دو صفائيوں کے درمیان بڑا وقفہ نہیں آنا چاہیے۔

خواب گاہ کو مت بھولیں

کیوں کہ خواب گاہ ایک ذاتی جگہ ہے جو مرکزی منظر سے چھپی ہوئی ہوتی ہے، ہم اس کی صفائی  شروع کرنے میں باقی گھر سے بھی زیادہ دیر لگاتے ہیں۔ ہر جگہ کپڑے پھیلے کیوں کہ آپ کو پاس کپڑے جگہ پر رکھنے کا وقت نہیں ہوتا۔ بستر کی سائیڈ ٹیبل فالتو چیزوں سے بھری۔ سب کچھ بے ترتیب ہوتا ہے۔ کمرہ صاف رکھنا عادت ہونی چاہیے، اس سے آپ کا کام کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔

ساتھ ساتھ صفائی کریں

homify Cocinas de estilo clásico

باورچی خانے کا ایک عالمگیر اصول ہے:  ساتھ ساتھ صفائی کریں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی سامان اور جگہ استعمال کرنے کے فور بعد صاف کریں، اور ہم سب کو اپنے گھروں میں اس اصول کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ کچن کو صاف رکھن ضروری ہےکیوں کہ اس سے صفائی کا کام بڑھ کر مشکل نہیں لگتا۔ کھانا تیار کرتے اور پکاتے وقت سارا سامان اور جگہیں فورا صاف کرنی چاہیئں۔

کچن کے فرش کی صفائی

Beautiful flooring for the finishing touch homify Paredes y pisos de estilo moderno kitchen floor

کھانا پکاتے وقت صرف پلیٹیں، کاؤنٹر اور چولہا ہی گندا نہیں ہوتا، بلکہ کچن کا فرش بھی گندا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ ایک عملی حل ہے کہ کچن میں صفائی کا سامان آپ کی دسترس میں ہو تا کہ آپ کچھ بھی نیچے گرنے پر فورا اسے صاف کر سکیں۔ اس سے داغوں سے بھی بچ سکیں گے۔

باتھ روم کی صفائی

جس چیز کی صفائی کا ہمیں سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے وہ ٹوائلٹ ہے۔  ہر استعمال کے بعد ٹوائلٹ کو فلش کرنا چاہیے اور ضرورت کے وقت اس کا برش استعمال کرنا چاہیے۔ یہ عادت بچوں میں شروع سے ڈالیں۔ ہفتے میں ایک بار کسی بلیچ والے محلول سے فرش صاف کریں۔ اگر آپ کے خاندان میں 4 سے زیادہ افراد موجود ہیں تو آپ کو زیادہ بار صفائی کرنا ہو گي۔

باتھ صاف کرنا

ہر دو ہفتے بعد کسی اچھے محلول سے واش بیسن، باتھ ٹب اور نلکے صاف کرنا بھی ضروری ہے۔ اگر آپ ماحول دوست ہونے کے ناطے خطرناک کیمیکلز سے بچانا چاہتے ہیں جو زمین اور پانی کو خراب کر دیں تو آپ سرکے اور بیکنگ سوڈا سے صفائی کر سکتے ہیں۔

شیشوں کی صفائی

homify Balcones y terrazas de estilo minimalista

آپ کو ہر ہفتے شیشے کی کھڑکیں صاف کرنے کی ضرورت نہیں۔ جی! اگر بارش نہیں ہوتی یا ارد گرد کسی عمارت کی تعمیر کا عمل جاری نہیں ہے تو آپ کی کھڑکیاں اتنی جلدی گندی نہیں ہوں گی۔ اگر تعمیراتی دھول یا بارش ہوتی ہے تو آپ جتنی مرضی صفائی کر لیں کھڑکیاں ایک ہی دن میں دوبارہ گندی ہو جائیں گی۔ پڑوسیوں کے کچھ کہنے یا کسی کے پاگلوں کی طرح شیشے صاف کرنے والی باتوں کی پرواہ نہ کریں۔ سکون کی سانس لیں اور یہ شیشے ہر مہینے صاف کریں۔

فرش کی صفائی

Initiative Media Hamburg, two_space two_space Espacios comerciales Edificios de oficinas

اگر آپ گھر میں جوتوں سمیت نہیں چلتے تو آپ کا فرش جلدی گندا نہیں ہو گا۔ مگر اگر آپ کے گھر میں کوئي چھوٹا بچہ یا پالتو جانور ہے تو آپ کو شاید ہر چند دن بعد فرش صاف کرنا پڑے۔ عام حالات میں ہفتہ وار صفائی کافی ہے۔ اگر آپ پونچا بھی لگائیں تو ایک ہفتے سے بھی زیادہ صفائي چل سکتی ہے۔

امید کرتے ہیں آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہو گا۔ مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: ایک شہری خوابوں کا گھر۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista