گھر کے مختلف حصوں سے سخت داغ مٹانے کے 6 طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Baños de estilo escandinavo
Loading admin actions …

گھر کو آرام دہ بنانے کے لیے اسے صاف رکھنا لازمی ہے۔ گھر کی معمول کی صفائی اسے رہنے کے لائق بناتی ہے اور خاندان کے ہر فرد کو گھر کی صفائی قا‏ئم رکھنا سکھاتی ہے۔

مگر کافی بار ہم ایسی صورتحال میں پھنس جاتے ہیں کہ ہمارے گھر کے مختلف حصوں میں سخت داغ بن جاتے ہیں۔ یہ کھیلتے یا کھاتے ہوئے بچوں کا کارنامہ ہو سکتا ہے، یا ایسے داغ جن تک پہنچنا اور انہیں صاف کرنا مشکل ہو۔

1۔ باتھ روم کی ٹائلز پر داغ

homify

اگر آپ چینی کی ٹائلوں پر کوئی ضدی داغ دیکھیں، نمک اور سوڈا ملائیں اور داغ پر چھڑکیں۔ اسے 20 منٹ تک چھوڑ دیں اور پھر صاف کریں۔

نلکے کے داغوں کے لیے اس کی سطح پر سرکہ چھوڑکیں، 20 منٹ کے لیے چھوڑیں، پھر صاف کر لیں۔ ان کا نتیجہ چمکدار ٹائلز اور نلکے کی صورت نکلے گا۔

2۔ شاور کے پردے پر داغ

CUARTO DE BAÑO homify Baños de estilo escandinavo Decoración

پردے جب گیلے ہوتے ہیں تو ان پر اکثر داغ پڑ جاتے ہیں۔ انہیں صاف کرنے کا طریقہ پردے اتار کر انہیں ڈیٹرجنٹ اور سرکے کے مکسچر سے دھونا ہے۔ ایک اور ترکیب، ڈیٹرجنٹ سے دھونے سے پہلے داغ پر نمک چھڑکیں۔

3۔ کچن کی میز پر داغ

کچن کی میز گندی اور چکنی ہوتی ہے۔ اس کی سطح صاف کرنے کے لیے گرم پانی اور لیموں کا محلول استعمال کریں۔

4۔ گھر کی چھت پر موجود داغوں تک پہنچنا مشکل ہے

اونچی چھتوں والے گھروں میں چھت صاف کرنے کا آسان صریقہ لمبا ویکیوم کلینر استعمال کرنا ہے۔ اگر ہو سکے، تو جہاں تک ہاتھ پہنچے، دیواروں کو گیلے کپڑے سے صاف کریں۔

5۔ سوفے اور سیٹوں پر داغ

گدیوں اور تکیوں میں جمی گرد اکثر واضح ہوتی ہے۔ کاؤچ سے گرد مٹانے کے لیے ویکیوم کلینر کا استعمال کریں۔

6۔ مائیکرو ویو میں داغ

مائکیرو ویو وہ آلہ ہے جو ہم کچن میں سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ مائکیرو ویو آن کر کے گرد کریں یہاں تک کہ بھاپ اڑنے لگے۔ یہ مائیکرو ویو یا اوون سے داغ اور بو مٹانے کا بے حد پراثر طریقہ ہے۔ اس کے متبادل کے طور پر داغ پر سوڈا اور لیموں ملیڑ اور اس کے مٹنے کا انتظار کریں۔

یہ تجاویز ضرور دیکھیے: 10 چیزیں جو آپ کو بدلنا ہوں گی اگر آپ ایک صاف گھر چاہتے ہیں۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista