حیرات انگیز گھروں کے دلکش اور یونیورسل ڈیزائن

usranaz usranaz
Casa Amancay Ι San Martín de los Andes, Neuquén. Argentina., Patagonia Log Homes - Arquitectos - Neuquén Patagonia Log Homes - Arquitectos - Neuquén Casas unifamiliares Madera Acabado en madera
Loading admin actions …

جب ہم اپنے گھر کو بہترین انداز مین ڈیزائن کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارا خیال ھومی فائی کی طرف چلا جاتا ھے جہاں پر ہر قسم اور ہمارے خیالات کے عین مطابق بہت سے مضمون ہماری رہنمائی کے لئے دستیاب ھوتے ہیں،آج کے ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم دنیا کے بہترین اور حیرت انگیز گھروں کے دلکش ڈیزائنوں کے بارے مین دریافت کریں گے۔خاندانی گھروں کی اندرونی سجاوٹ کے لئے دنیا کے چند بہترین اور مایہ ناز سٹائل کو دیکھیں گے یہ سٹائل نہ صرف جدید بھی ہیں بلکہ ہر ڈیزائن دوسرے ڈیزائن سے مختلف اور منفرد بھی ھے۔ تو آئیے بغیر کسی توقف کے ان حیرت انگیز ڈیزائنوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1. لکڑی کا جال

آپ کے خوابوں کے تعبیر جیسے گھر کے لئے لکڑی کے قدرتی رنگ کے ساتھ نیلے رنگ کی ڈھلوانی چھت کا مجموعہ ایک دلکش اور خوبصورت ڈیزائن کو تخلیق کرتا ھے۔ یہ بلاشبہ ایک حیرت انگیز رنگوں کا مجموعہ ھے مگر یہ اس وقت اور بھی دلفریب ھو جاتا ھے جب یہ گھر سرسبز درختوں اور ہری بھی گھاس میں گھرا ھوا ھو۔ اپنی ڈھلوانی چھتوں اور مختلف بلندیوں کی وجہ سے اس کا ہر ایک کمرہ ایک خاص جاذبیت رکھتا ھے جو دیکھنے والوں پر ایک سحر طاری کر دیتا ھے۔

2. تخلیقی لہراتا سٹائل

homify Casas modernas

یہ ڈیزائن شاہکار فن تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ھے جس میں سٖفید رنگ کی بل کھاتی چھتوں کوکمال مہارت سے تخلیق کیا گیا ھے۔ اس کو تخلیق کرنے کے لئے اعلیٰ مہارت اور عملی جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ھوتی ھے۔ سفید رنگ کی لہراتی بالکونیوں کے ساتھ سرمئی رنگ کا فرش حقیقت میں ایک جادوئی منظر پیش کر رھا ھے۔ سفید رنگ کے اس جدید اور دلکش گھر میں ایک خاص نفاست جھلکتی ںظر آ رہی ھے۔ ایک خاص تاثر جو ڈیزائنر دیکھنے والوں پر ظاہر کرنا چاہ رھا ھے وہ اس گھر کے ڈیزائن میں جدت اور دلکشی ھے۔

3. پردہ داری اور دلکشی

اس ماڈل میں کھڑکی کی کمی کو دلچسپ انداز میں پورا کرنے کے لئے چھت کے اوپر کھلا صحن کے ساتھ شیشے کی مضبوط دیوار کا سہارا لیا گیا ھے۔ جب کہ باقی کا پورا گھر منفرد انداز میں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ھے کہ اس کی پردہ داری مؤثر انداز میں قائم رھے۔ سیاہ شیشوں کا استعمال کر کے باہر سے اندر کی طرف رازداری کو بحال رکھا گیا ھے جب کہ اندر سے باہر کے ماحول سے آپ آسانی سے لطف اندوز ھو سکتے ہیں۔ یہ سفید رنگ کا کمال کا ڈیزائن ھے۔

4. سکون بخش

اس گھر کا دخلی حصہ لکڑی، پتھر، اینٹ اور شیشے کے مجموعے کا ایک کمال کا شاہکار ھے۔ اس گھر کے اگواڑے کو لکڑی کے دلکش ڈیزائن سے مزین کیا گیا ھے جب کہ داخلی راستے پر سفید پتھروں کی سلیب سے ایک متاثر کُن راستہ تخلیق کیا گیا ھے۔ بالکونی کو صاف اور نفیس شیشوں سے کور کیا گیا ھے تا کہ گھر کے اندر کا باہر سے رابطہ برقراررھے۔یہاں پر بہت سے ایسے عناصر کا استعمال کیا گیا ھے جو کہ اس ڈیزائن کو طاقت بخش رھے ہیں۔

5. دلفریب پتھر

ایسے پتھر جن کا رنگ لکڑی کے رنگ سے مماثلت رکھتا ھو، ان کو گھر کے بیرونی حصے پر لگانے سے آپ کا گھر ایک دلکش اور منفرد سٹائل میں ڈھل جاتا ھے۔ حتیٰ کہ اگر اس کا رنگ بلکل لکڑی جیسا ھو تو اس پتھر اور لکڑی کے ڈیزائن میں فرق کرنا مشکل ھو جائے گا،اس کا فائیدہ یہ ھے کہ یہ ڈیزائن لگتا تو لکڑی جیسا دلکش ھے مگر اس کی مضبوطی پتھر جیسی ھوتی ھے۔ اس کے ساتھ اگر باقی حصے کو عام سفید رنگ سے روغن کر دیں گے تو گھر کا ہر حصہ دوسرے حصے سے الگ اور منفرد حیثیت اختیار کر جائے گا۔

6. سادہ، روشن اور شاندار

CASA BARRENECHE, LIGHTEN LIGHTEN Casas de estilo minimalista

خوبصورت روشنیوں نے اس گھر کو نہائت خوبصورت بنا دیا ھے جب کہ آسمان کی ہلکی نیلی روشنی اس کے جدید تالاب میں جھلکتی نظر آرھی ھے جو کہ ایک شاندار منظر پیش کر رھی ھے۔ تالاب کے ساتھ رکھی آرام دہ کُرسیاں یہاں کے آرام دہ اور پُرسکون ماحول کا نظارا پیش کتر رھی ہیں ۔صاف اور شفاف شیشوں کی دیواروں کی وجہ سے گھر کے اندر کا منظر واضح نظر آرھا ھے جو کہ جدید اور سٹائلش ڈیزائن کی نشانی ھے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista