آرام دہ رہائش کے لیے 8 ایک سے زیادہ کام کرنے والے تخلیقی فرنیچر

Resham Ejaz Resham Ejaz
SS15, The Cotswold Company The Cotswold Company Salas de estilo rural
Loading admin actions …

ایک سے زیادہ کام کرنے والا فرنیچر وقت کا تقاضا بن چکا ہے۔ یہ کم جگہ کی وجہ سے ہو سکتا ہے یا ایک سے زیادہ کام کرنے والے فرنیچر کی تخلیقیت کی وجہ سے۔ ہمیں اس فرنیچر کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ استعمال اور فعالیت کے علاوہ یہ دیکھنے میں بھی اچھا لگتا ہے اور آپ کو کچھ انوکھا سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔ اس سے تخلیقی ذہن باہر آ کر اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیتے ہیں۔ نتیجہ اتنا فنکارانہ اور حسین ہوتا ہے کہ یہ آپ کے گھر کی پہچان بن جاتا ہے۔ ان 8 دلکش ڈیزائنز کے ایک سے زیادہ کام کرنے والے فرنیچر دیکھیے اور تجاویز حاصل کیجیے!

1۔ خوبصورتی ڈبوں میں آتی ہے

یہ بہترین تخلیقیت ہے۔ کوئی عام شیلف اور دروازوں والی الماری کے بجائے کچھ الگ سوچیں اور ان خالی ڈبوں کو لکڑی کی ٹوکریوں سے بھر دیں۔ اس الماری کو لاؤنج، اسٹڈی، بیڈ روم، ڈائننگ روم یا جہاں چاہیں رکھیں اور یہ ہر جگہ فٹ ہو کر مرکزی حصہ بن جائے گی۔

2۔ فعالیت کی مثال

اس کمرے میں موجود تمام فرنیچر کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے اور یہ اپنا کام سر انجام دے نہا ہے۔کھڑکی کے گرد لمبی اور چھوٹی الماریاں وہاں ایک آرام دہ بیٹھنے کی جگہ بناتی ہیں، ایک الماری بڑھ کر بار ٹیبل کے لیے جگہ بناتی ہے، درمیانی میز کے نیچے شیلے ہیں اور سوفا کھل کر بیڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ کچھ سوچ بچار اور ایک سے زیادہ کام کرنے والے فرنیچر کے ساتھ چھوٹی سی جگہ بھی پورے پیکیج میں بدل سکتی ہے۔ اسے ٹرائی کریں!

3۔ بچے کا کمرہ

بچوں کا کمرہ با ترتیب رکھنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔ ہم سب اسے پیارا اور زندگی سے بھرپور، توانائی بخش بنانا چاہتے ہیں، آخر کو یہ ہمارے جگر کے ٹکڑوں کا کمرہ ہے۔ یہاں سے آئیڈیا لیں اور ایسا فرنیچر ڈیزائن کریں جس میں سب کچھ سما جائے اور کمرہ پھر بھی اچھا لگے اور با ترتیب بھی رہے۔ بستر کا نچلا حصہ شیلف، الماریوں اور درازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بے حد حسین ہے۔

4۔ تخیل کے پر

دن میں سوفا اور رات میں بیڈ اور اس کے ساتھ دن میں سائیڈ ٹیبل اور رات میں ضرورت پڑنے پر نائٹ اسٹینڈ اور اکر ضرورت نہ ہو تو بس اسے نیچے کریں اور یہ کنارے ڈھانپ لے گا۔ یہ لکڑی کا سوفا کم بیڈ یقیناً آپ کے گھر کا ایک اثاثہ ہو گا۔

5۔ جگہ کے ساتھ حرکت کرنا

کیا یہ سیڑھیوں کے نیچے ایک کارآمد الماری ہے یا الماری کے اوپر سیڑھیاں؟سیڑھیوں کے نیچے کی جگہ جو عام طور پر ضائع کر دی جاتی ہے اتنی خوبصورتی سے استعمال کی گئی ہے کہ لگتا ہے کہ الماریوں کو ایسے بنایا گیا ہے کہ دونوں منزلوں کو جوڑنے کے لیے سیڑھیاں بنائی جا سکیں۔ یہ جو بھی ہے، اس کا نتیجہ یا فعال فرنیچر ہے جو کہ حسین ہے۔

6۔ با ترتیب کام کی میز

Escritorio H1, PUNCH TAD PUNCH TAD Estudios y despachos de estilo ecléctico Tablero DM Escritorios

باترتیب کام کی میز… یہ کوئی محاورہ نہیں۔ یہ کام کی میز کے لیے حاصل کیا جانے والا سادہ ترین ڈیزائن ہے۔ مگر اس میز کا انٹیلیجنٹ ڈیزائن اپنے اندر ہر چیز رکھنے کے لیے الگ خانے رکھتا ہے جس نے اسے مکمل طور پر فعال اور کام کی ترتیب قائم رکھنے کے لیے بہترین بنا دیا ہے۔

7۔ چھپا ہوا خزانہ

اگر ایک کمرے میں کمرہ بنانے کے لیے جگہ کی تقسیم ضروری ہو تو اسے خوبصورتی سے اور کسی مقصد کے تحت کریں۔ دیوار بنانے کے بجائے کمرے کی تقسیم کے لیے ایک الماری ڈیزائن کریں۔ یہاں سے آئیڈیا لیں، سرکنے والے دروازوں کے ذریعے نرسری کی تقسیم کریں اور آپ کا قیمتی خزانہ، کتابوں کا شیلف اس کے پیچھے چھپائیں۔ آپ کی کتابیں گھر کے بچوں سے بچی رہیں گی جب وہ وہاں ہو۔ نیند کے وقت دروازہ بند کر کے کچھ وقت اپنے ساتھ انجوائے کریں۔

8۔ الماری میں کچن

ناممکن کچھ نہیں، ایک مکمل فعال اور باترتیب کچن کا الماری میں موجود ہونا بھی نہیں۔ دروازے بند کریں اور یہ کمرے میں ایک خوبصورت الماری ہے۔ اسے کھولیں اور یہ ایک کام کرتے کچن میں بدل جاتی ہے جس میں تمام سامان آپ کی رسائی میں ہو۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: گھر سے گند نکال باہر کرنے کے 10 آسان اقدام۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista